aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mashrab-e-husn"
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
دیکھنے والے یہ کہتے ہیں کتاب دہر میںتو سراپا حسن کا نقشہ ہے میں تصویر عشق
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
مے کشی میں رکھتے ہیں ہم مشرب درد شرابجام مے چلتا جہاں دیکھا وہاں پر جم گئے
دیکھ کر مجھ کو تجھے کیوں ہے تحیر ناصحمشرب عشق ہے یہ مذہب اسلام نہیں
وسعت مشرب رنداں کا نہیں ہے محرمزاہد سادہ ہمیں بے سر و ساماں سمجھا
وفور شوق میں اک اک قدم میرا قیامت تھاخدا معلوم کیوں کر جلوہ زار حسن تک پہونچا
تاثیر برق حسن جو ان کے سخن میں تھیاک لرزش خفی مرے سارے بدن میں تھی
خریداریٔ جنس حسن پر رغبت دلاتا ہےبنا ہے شوق دل دلال بازار محبت کا
ایک ہی پھول تھا بس گل کدۂ حسن میں توچن لیا آنکھ میں اپنی ترے شیدائی نے
کونین عین علم میں ہے جلوہ گاہ حسنجیب خرد سے عینک عرفاں نکالئے
نہیں تل دھرنے کی جاگہ جو بہ افزونیٔ حسندیکھا شب اس کو تو اک خال بہ رخسار نہ تھا
آؤ حسن یار کی باتیں کریںزلف کی رخسار کی باتیں کریں
دفتر حسن کھولے بیٹھے ہیںعاشقی روزگار ہے ان کا
اس جلوہ گاہ حسن میں چھایا ہے ہر طرفایسا حجاب چشم تماشا کہیں جسے
اس کے رخسار پر کہاں ہے زلفشعلۂ حسن کا دھواں ہے زلف
اک بوسہ مانگتا ہوں میں خیرات حسن کیدو مال کی زکوٰۃ کہ دولت زیادہ ہو
سبھی انداز حسن پیارے ہیںہم مگر سادگی کے مارے ہیں
ہے دولت حسن پاس تیرےدیتا نہیں کیوں زکوٰۃ اس کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books