aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "masl-e-hinaa"
میں بھی پلکوں پہ سجا لوں گا لہو کی بوندیںتم بھی پا بستہ زنجیر حنا ہو جانا
لہو جگر کا ہوا صرف رنگ دست حناجو سودا سر میں تھا صحرا کھنگالنے میں گیا
کشتۂ رنگ حنا ہوں میں عجب اس کا کیاکہ مری خاک سے مہندی کا شجر پیدا ہو
ہاتھ کیوں باندھے مرے چھلا اگر چوری ہوایہ سراپا شوخیٔ رنگ حنا تھی میں نہ تھا
لے گیا کاجل چرا دزد حناآپ کی آنکھوں کی بے داری ہے یہ
خوشبوئے حنا کہنا نرمیٔ صبا کہناجو زخم ملے تم کو پھولوں کی قبا کہنا
اللہ رے اس گل کی کلائی کی نزاکتبل کھا گئی جب بوجھ پڑا رنگ حنا کا
نہ مرے زخم کھلے ہیں نہ ترا رنگ حناموسم آئے ہی نہیں اب کے گلابوں والے
تیرے تحفے تو سب اچھے ہیں مگر موج بہاراب کے میرے لیے خوشبوئے حنا آئی ہو
خون ہوتا ہے سحر تک مرے ارمانوں کاشام وعدہ جو وہ پابند حنا ہوتا ہے
قبائے زرد پہن کر وہ بزم میں آیاگل حنا کو ہتھیلی میں تھام کر بیٹھا
چومنے کے لیے تھام رکھوں کوئی دم وہ ہاتھاور وہ پانوں رنگ حنا کے لیے چھوڑ دوں
اے حنا رنگ محبت تو ہے مجھ میں بھی نہاںتیرے دھوکے میں کوئی پیس نہ ڈالے مجھ کو
زخم تنہائی میں خوشبوئے حنا کس کی تھیسایہ دیوار پہ میرا تھا صدا کس کی تھی
مہندی مرے لہو کی مبارک ہو آپ کورنگ حنا ہے اس میں اور بوئے وفا بھی ہے
دیوار و در پہ خون کے چھینٹے ہیں جا بہ جابکھرا ہوا ہے رنگ حنا تیرے شہر میں
مجھ کو مست شراب ہونا تھامحتسب کو کباب ہونا تھا
محبت اور مائلؔ جلد بازی کیا قیامت ہےسکون دل بنے گا اضطراب آہستہ آہستہ
دعوۂ انسانیت مائلؔ ابھی زیبا نہیںپہلے یہ سوچو کسی کے کام آ سکتا ہوں میں
اس کی آنکھوں نے ہتھیلی پہ لہو چھڑکا ہےتب کہیں جا کے چڑھا رنگ حنائی مجھ پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books