aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mauja-e-sail-e-balaa"
تندیٔ سیل وقت میں یہ بھی ہے کوئی زندگیصبح ہوئی تو جی اٹھے، رات ہوئی تو مر گئے
یہ مانا سیل اشک غم نہیں کچھ کم مگر ارشدؔذرا اترا نہیں دریا کہ بنجر جاگ اٹھتا ہے
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
وہ سوال لطف پر پتھر نہ برسائیں تو کیوںان کو پروائے شکست کاسۂ سائل نہیں
موجۂ اشک سے بھیگی نہ کبھی نوک قلموہ انا تھی کہ کبھی درد نہ جی کا لکھا
دست دعا کو کاسۂ سائل سمجھتے ہوتم دوست ہو تو کیوں نہیں مشکل سمجھتے ہو
غرق ہوتے جہاز دیکھے ہیںسیل وقت رواں سمجھتا ہوں
دو کنارے ہوں تو سیل زندگی دریا بنےایک حد لازم ہے پانی کی روانی کے لیے
روک سکتا ہمیں زندان بلا کیا مجروحؔہم تو آواز ہیں دیوار سے چھن جاتے ہیں
طوفاں اٹھا رہا ہے مرے دل میں سیل اشکوہ دن خدا نہ لائے جو میں آب دیدہ ہوں
سیل زماں میں ڈوب گئے مشہور زمانہ لوگوقت کے منصف نے کب رکھا قائم ان کا نام
اس دشت میں اے سیل سنبھل ہی کے قدم رکھہر سمت کو یاں دفن مری تشنہ لبی ہے
کچھ دیر فکر عالم بالا کی چھوڑ دواس انجمن کا راز اسی انجمن میں ہے
سیل گریہ کی بدولت یہ ہوا گھر کا حالخاک تک بھی نہ ملی بہر تیمم مجھ کو
مری زندگی کی زینت ہوئی آفت و بلا سےمیں وہ زلف خم بہ خم ہوں جو سنور گئی ہوا سے
یہ کربلا ہے نذر بلا ہم ہوئے کہ تمناموس قافلہ پہ فدا ہم ہوئے کہ تم
مصحفیؔ کرب و بلا کا سفر آسان نہیںسینکڑوں بصرہ و بغداد میں مر جاتے ہیں
سیل گریہ کا میں ممنوں ہوں کہ جس کی دولتبہہ گئی دل سے مرے جوں خس و خاشاک ہوس
بند کر بیٹھے ہو گھر رد بلا کی خاطرایک کھڑکی تو کھلی رکھتے ہوا کی خاطر
مرنے کے لیے آئے تھے ہم دشت بلا میںجینے کی دعا دے گیا درویش ہمیں کیوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books