aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mausam-e-garmaa"
موسم باران فرقت میں رلانے کے لیےمور دن کو بول اٹھتا ہے پپیہا رات کو
حسرت موسم گلاب ہوں میںسچ نہ ہو پائے گا وہ خواب ہوں میں
تیرے آنے کا انتظار رہاعمر بھر موسم بہار رہا
نقطۂ انجماد کو پہنچاموسم ہجر درد تنہائی
یہ طلسم موسم گل نہیں کہ یہ معجزہ ہے بہار کاوہ کلی جو شاخ سے گر گئی وہ صبا کی گود میں پل گئی
ابھی تو موسم خزاں ہے یہکھلیں گے پھول بھی بہار کے ساتھ
موسم گل ہمیں جب یاد آیاجتنا غم بھولے تھے سب یاد آیا
موسم گل ابھی نہیں آیاچل دیئے گھر میں ہم لگا کر آگ
زندگی کے سارے موسم آ کے رخصت ہو گئےمیری آنکھوں میں کہیں برسات باقی رہ گئی
نہیں ہے رہنا اسے بھی بہار میں طاہرؔمجھے بھی موسم شاداب سے نکلنا ہے
گھر رہیے کہ باہر ہے اک رقص بلاؤں کااس موسم وحشت میں نادان نکلتے ہیں
قفس سے دور سہی موسم بہار تو ہےاسیرو آؤ ذرا ذکر آشیاں ہو جائے
جب کبھی کسی گل پر اک ذرا نکھار آیاکم نگاہ یہ سمجھے موسم بہار آیا
تو چھوڑ اب تو اسیر قفس کو اے صیادکلی چٹکنے لگی موسم گلاب آیا
کیسے بے رحم ہیں صیاد الٰہی توبہموسم گل میں مجھے کاٹ کے پر رکھتے ہیں
ہے موسم بہار کا آغاز قہر ہےاب بھی اگر چمن میں ہوا معتدل نہ ہو
موسم یاد یوں عجلت میں نہ وارے جائیںہم وہ لمحے ہیں جو فرصت سے گزارے جائیں
موسم زرد میں ایک دل کو بچاؤں کیسےایسی رت میں تو گھنے پیڑ بھی جھڑ جاتے ہیں
نہ مرے زخم کھلے ہیں نہ ترا رنگ حناموسم آئے ہی نہیں اب کے گلابوں والے
موسم گل ترے صدقے تری آمد کے نثاردیکھ مجھ سے مرا سایہ بھی جدا ہے اب کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books