aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mausuum"
پہلے اس نے مجھے چنوا دیا دیوار کے ساتھپھر عمارت کو مرے نام سے موسوم کیا
ہم دوانوں کی ذرا قدر کروہم سے موسوم رہی ہے دنیا
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگےمیں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
کچھ تو ترے موسم ہی مجھے راس کم آئےاور کچھ مری مٹی میں بغاوت بھی بہت تھی
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھےوہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
میں آخر کون سا موسم تمہارے نام کر دیتایہاں ہر ایک موسم کو گزر جانے کی جلدی تھی
دور تک چھائے تھے بادل اور کہیں سایہ نہ تھااس طرح برسات کا موسم کبھی آیا نہ تھا
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیااپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
تو اگر پاس نہیں ہے کہیں موجود تو ہےتیرے ہونے سے بڑے کام ہمارے نکلے
مری زبان کے موسم بدلتے رہتے ہیںمیں آدمی ہوں مرا اعتبار مت کرنا
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہےتمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
آنکھوں سے محبت کے اشارے نکل آئےبرسات کے موسم میں ستارے نکل آئے
کتنے لہجوں کے غلافوں میں چھپاؤں تجھ کوشہر والے مرا موضوع سخن جانتے ہیں
آنکھ بھر آئی کسی سے جو ملاقات ہوئیخشک موسم تھا مگر ٹوٹ کے برسات ہوئی
ذرا موسم تو بدلا ہے مگر پیڑوں کی شاخوں پر نئے پتوں کے آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گےبہت سے زرد چہروں پر غبار غم ہے کم بے شک پر ان کو مسکرانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
سردی میں دن سرد ملاہر موسم بے درد ملا
یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئےتمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے
اچھی قسمت اچھا موسم اچھے لوگپھر بھی دل گھبرا جاتا ہے بعض اوقات
ہاں انہیں لوگوں سے دنیا میں شکایت ہے ہمیںہاں وہی لوگ جو اکثر ہمیں یاد آئے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books