aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "maz.hab-e-insaaniyat"
مذہب عشق و وفا مجھ کو یہ دیتا ہے صلاحتو جو کافر نہیں ہوتا تو مسلماں بھی نہ ہو
سخت کافر تھاجن نے پہلے میرؔمذہب عشق اختیار کیا
سنو ہندو مسلمانو کہ فیض عشق سے حاتمؔہوا آزاد قید مذہب و مشرب سے اب فارغ
دعوۂ انسانیت مائلؔ ابھی زیبا نہیںپہلے یہ سوچو کسی کے کام آ سکتا ہوں میں
محبت آشنا دل مذہب و ملت کو کیا جانےہوئی روشن جہاں بھی شمع پروانہ وہیں آیا
دیکھ کر مجھ کو تجھے کیوں ہے تحیر ناصحمشرب عشق ہے یہ مذہب اسلام نہیں
عشق وہ مذہب اول ہے کہ دل کافی ہےیوں تلاوت کو صحیفہ نہیں مانگا ہم نے
مجھ سے کہا جبریل جنوں نے یہ بھی وحی الٰہی ہےمذہب تو بس مذہب دل ہے باقی سب گمراہی ہے
وہ بلاتے تو ہیں مجھ کو مگر اے جذبۂ دلشوق اتنا بھی نہ بڑھ جائے کہ جائے نہ بنے
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھااس کو چھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے
مرہم ہجر تھا عجب اکسیراب تو ہر زخم بھر گیا ہوگا
لیتا ہوں مکتب غم دل میں سبق ہنوزلیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
عشق خود اپنی جگہ مظہر انوار خداعقل اس سوچ میں گم کس کو خدا کہتے ہیں
مکتب عشق کا معلم ہوںکیوں نہ ہوئے درس یار کی تکرار
وہ زخم لگا ہے کہ دکھائی نہیں دیتادرکار ہوا مرہم نایاب کا پھاہا
یہی رتبہ ہے یہی منصب شاہی میراصاحبا تیرے غلاموں میں مرا نام رہے
وہاں مقام تو رونے کا تھا مگر اے دوستترے فراق میں ہم کو ہنسی بہت آئی
جز ترے کوئی بھی دن رات نہ جانے میرےتو کہاں ہے مگر اے دوست پرانے میرے
تھا وعدہ شام کا مگر آئے وہ رات کومیں بھی کواڑ کھولنے فوراً نہیں گیا
ترا وصال بڑی چیز ہے مگر اے دوستوصال کو مری دنیائے آرزو نہ بنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books