aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mazaar"
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریانہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا
مکاں ہے قبر جسے لوگ خود بناتے ہیںمیں اپنے گھر میں ہوں یا میں کسی مزار میں ہوں
نیند بھی جاگتی رہی پورے ہوئے نہ خواب بھیصبح ہوئی زمین پر رات ڈھلی مزار میں
آئیں ہیں وہ مزار پہ گھونگھٹ اتار کےمجھ سے نصیب اچھے ہے میرے مزار کے
یوں تیری رہ گزر سے دیوانہ وار گزرےکاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
مے خانے میں مزار ہمارا اگر بنادنیا یہی کہے گی کہ جنت میں گھر بنا
کیا مجھ سے بھی عزیز ہے تم کو دیے کی لوپھر تو میرا مزار بنے اور دیا جلے
یوں میرے ساتھ دفن دل بے قرار ہوچھوٹا سا اک مزار کے اندر مزار ہو
وعدہ کیا تھا پھر بھی نہ آئے مزار پرہم نے تو جان دی تھی اسی اعتبار پر
مرے مزار پہ آ کر دیے جلائے گاوہ میرے بعد مری زندگی میں آئے گا
سب نے دیکھا اور سب خاموش تھےایک صوفی کا مزار اڑتا ہوا
کمر خمیدہ نہیں بے سبب ضعیفی میںزمین ڈھونڈتے ہیں وہ مزار کے قابل
یہ کہہ کے اس نے گل کیا شمع مزار کوجب سو گئے تو کیا ہے ضرورت چراغ کی
دلی میں درد دل کوں کوئی پوچھتا نہیںمجھ کوں قسم ہے خواجہ قطب کے مزار کی
کیسی کشش ہے عشق کے ٹوٹے مزار میںمیلہ لگا ہوا ہے ہمارے دیار میں
قاتل تری گلی بھی بدایوں سے کم نہیںجس کے قدم قدم پہ مزار شہید ہے
آئی جو روح لیلیٰ زیارت کو قیس کیدی عشق نے قنات بہ گرد مزار باندھ
کبھی حرم میں کبھی بت کدے کو جاتا ہوںزمین ڈھونڈھ رہا ہوں مزار کے قابل
پا بوس یار کی ہمیں حسرت ہے اے نسیمآہستہ آئیو تو ہمارے مزار پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books