aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "meer hasan"
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیںگیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
آشنا بے وفا نہیں ہوتابے وفا آشنا نہیں ہوتا
نوجوانی کی دید کر لیجےاپنے موسم کی عید کر لیجے
غیر کو تم نہ آنکھ بھر دیکھوکیا غضب کرتے ہو ادھر دیکھو
دنیا ہے سنبھل کے دل لگانایاں لوگ عجب عجب ملیں گے
بس گیا جب سے یار آنکھوں میںتب سے پھولی بہار آنکھوں میں
محبت کا رستہ عجب گرم تھاقدم جب دھرا خاک پر جل گیا
وصل ہوتا ہے جن کو دنیا میںیا رب ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں
دوستی کس سے نہ تھی کس سے مجھے پیار نہ تھاجب برے وقت پہ دیکھا تو کوئی یار نہ تھا
آساں نہ سمجھیو تم نخوت سے پاک ہونااک عمر کھو کے ہم نے سیکھا ہے خاک ہونا
لگایا محبت کا جب یاں شجرشجر لگ گیا اور ثمر جل گیا
دکھا دیں گے چالاکی ہاتھوں کی ناصحجو ثابت جنوں سے گریباں رہے گا
دل حسنؔ ایسے گم ہوئے کہ سداایک کو ایک کا سراغ رہا
جان و دل ہیں اداس سے میرےاٹھ گیا کون پاس سے میرے
کر کے بسمل نہ تو نے پھر دیکھابس اسی غم میں جان دی ہم نے
تو رہا دل میں دل رہا تجھ میںتس پہ تیرا ملاپ ہو نہ سکا
کیوں گرفتاری کے باعث مضطرب صیاد ہوںلگتے لگتے جی قفس میں بھی مرا لگ جائے گا
گو بھلے سب ہیں اور میں ہوں براکیا بھلوں میں برا نہیں ہوتا
تو خفا مجھ سے ہو تو ہو لیکنمیں تو تجھ سے خفا نہیں ہوتا
نظر آنے سے رہ گیا از بسچھا گیا انتظار آنکھوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books