aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mental"
مجھے زندگی کی دعا دینے والےہنسی آ رہی ہے تری سادگی پر
سمجھے گا آدمی کو وہاں کون آدمیبندہ جہاں خدا کو خدا مانتا نہیں
اس کے یوں ترک محبت کا سبب ہوگا کوئیجی نہیں یہ مانتا وہ بے وفا پہلے سے تھا
ہنسی تھمی ہے ان آنکھوں میں یوں نمی کی طرحچمک اٹھے ہیں اندھیرے بھی روشنی کی طرح
یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگاابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے
یہ عورتوں میں طوائف تو ڈھونڈ لیتے ہیںطوائفوں میں انہیں عورتیں نہیں ملتیں
جسے منزل سمجھ کر رک گئے ہموہیں سے اپنا آغاز سفر تھا
حسیں یادیں وہ بچپن کی کہیں دل سے نہ کھو جائیںمیں اپنے آشیانے میں کھلونے اب بھی رکھتا ہوں
محبت بانٹنا سیکھو محبت ہے عطا رب کیمحبت بانٹنے والے طویل العمر ہوتے ہیں
یوں تیری رہ گزر سے دیوانہ وار گزرےکاندھے پہ اپنے رکھ کے اپنا مزار گزرے
یہ باتوں میں نرمی یہ تہذیب و آدابسبھی کچھ ملا ہم کو اردو زباں سے
آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہوگاورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہوگا
وقت سے لمحہ لمحہ کھیلی ہےزندگی اک عجب پہیلی ہے
آغاز تو ہوتا ہے انجام نہیں ہوتاجب میری کہانی میں وہ نام نہیں ہوتا
کہیں ہے عید کی شادی کہیں ماتم ہے مقتل میںکوئی قاتل سے ملتا ہے کوئی بسمل سے ملتا ہے
زندگی اپنا سفر طے تو کرے گی لیکنہم سفر آپ جو ہوتے تو مزا اور ہی تھا
مجھ کو اخبار سی لگتی ہیں تمہاری باتیںہر نئے روز نیا فتنہ بیاں کرتی ہیں
ہر بات جانتے ہوئے دل مانتا نہ تھاہم جانے اعتبار کے کس مرحلے میں تھے
اب زمانہ ہے بے وفائی کاسیکھ لیں ہم بھی یہ ہنر شاید
کچھ تو احساس محبت سے ہوئیں نم آنکھیںکچھ تری یاد کے بادل بھی بھگو جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books