aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "miTaa.uu.n"
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
مجھے زندگی کی دعا دینے والےہنسی آ رہی ہے تری سادگی پر
اسے کیوں ہم نے دیا دل جو ہے بے مہری میں کامل جسے عادت ہے جفا کیجسے چڑھ مہر و وفا کی جسے آتا نہیں آنا غم و حسرت کا مٹانا جو ستم میں ہے یگانہ
کہیں وہ آ کے مٹا دیں نہ انتظار کا لطفکہیں قبول نہ ہو جائے التجا میری
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیںکچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
اب تک مری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتابھیگی ہوئی اک شام کا منظر تری آنکھیں
تجھے مناؤں کہ اپنی انا کی بات سنوںالجھ رہا ہے مرے فیصلوں کا ریشم پھر
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہےکہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے
اس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوںڈھونڈنے اس کو چلا ہوں جسے پا بھی نہ سکوں
جوانی کی دعا لڑکوں کو نا حق لوگ دیتے ہیںیہی لڑکے مٹاتے ہیں جوانی کو جواں ہو کر
ہم نے تو خود کو بھی مٹا ڈالاتم نے تو صرف بے وفائی کی
آہوں سے سوز عشق مٹایا نہ جائے گاپھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا
ملوں تو کیسے ملوں بے طلب کسی سے میںجسے ملوں وہ کہے مجھ سے کوئی کام تھا کیا
تم مٹا سکتے نہیں دل سے مرا نام کبھیپھر کتابوں سے مٹانے کی ضرورت کیا ہے
اتنے دن کے بعد تو آیا ہے آجسوچتا ہوں کس طرح تجھ سے ملوں
میں منقش ہوں تری روح کی دیواروں پرتو مٹا سکتا نہیں بھولنے والے مجھ کو
کوئی وقت بتلا کہ تجھ سے ملوںمری دوڑتی بھاگتی زندگی
دل سے خیال دوست بھلایا نہ جائے گاسینے میں داغ ہے کہ مٹایا نہ جائے گا
قلم میں زور جتنا ہے جدائی کی بدولت ہےملن کے بعد لکھنے والے لکھنا چھوڑ دیتے ہیں
یہاں کوئی نہ جی سکا نہ جی سکے گا ہوش میںمٹا دے نام ہوش کا شراب لا شراب لا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books