aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mimbar"
رند کھڑے ہیں منبر منبراور واعظ نے پی رکھی ہے
خوف ایسا ہے کہ دنیا کے ستائے ہوئے لوگکبھی منبر کبھی محراب سے ڈر جاتے ہیں
کبھی تو منبر و محراب تک بھی آئے گایہ قہر قہر کے اسباب تک بھی آئے گا
اب کون جا کے صاحب منبر سے یہ کہےکیوں خون پی رہا ہے ستم گر شراب پی
قبلہ بن جائے جہاں تو کوئی پتھر رکھ دےدست اسلام وہیں دین کا منبر رکھ دے
جسے کبھی سر منبر نہ کہہ سکا واعظوہ بات اہل جنوں زیر دار کہتے ہیں
ساقیا اب کے بڑے زوروں پہ ہیں ہم مے پرستچل کے واعظ کو سر منبر لتاڑا چاہئے
شام منبر پر فضیلت کے بہت سنجیدہ فرحاںصبح دم افسردگی کے فرش پر بکھرا ہوا میں
روح کی گونج بنا لیتی ہے خود اپنا مقاممجھ کو دیکھو کہ ہوا دار بھی منبر مجھ کو
میرے نالے کے نہ کیوں ہو چرخ اخضر زیر پاخطبہ خوان عشق ہے رکھتا ہے منبر زیر پا
وہاں بھی کوئی نہیں تھا خراب حالوں کامیں ہو کے منبر و محراب سے نکل آیا
ذاکر آل محمدؐ ہے تو منبر پہ اسدؔابن مرجانہ کے جیسا یہ لبادہ کیسا
ٹوٹے بت مسجد بنی مسمار بت خانہ ہواجب تو اک صورت بھی تھی اب صاف ویرانہ ہوا
میں دنیا کے معیار پہ پورا نہیں اترادنیا مرے معیار پہ پوری نہیں اتری
ہم کو اس شہر میں تعمیر کا سودا ہے جہاںلوگ معمار کو چن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ
کرے دریا نہ پل مسمار میرےابھی کچھ لوگ ہیں اس پار میرے
کم سنی میں تو حسیں عہد وفا کرتے ہیںبھول جاتے ہیں مگر سب جو شباب آتا ہے
پرکھنے والے پرکھیں گے اسی معیار پر ہم کوجہاں سے کیا لیا ہم نے جہاں کو کیا دیا ہم نے
یہی لہجہ تھا کہ معیار سخن ٹھہرا تھااب اسی لہجۂ بے باک سے خوف آتا ہے
شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فرازؔیہ بھی اک سلسلۂ کن فیکوں ہے یوں ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books