aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mittal"
مجھے زندگی کی دعا دینے والےہنسی آ رہی ہے تری سادگی پر
فطرت میں آدمی کی ہے مبہم سا ایک خوفاس خوف کا کسی نے خدا نام رکھ دیا
ابلتے وقت پانی سوچتا ہوگا ضروراگر برتن نہ ہوتا تو بتاتا آگ کو
کیا کیجئے کشش ہے کچھ ایسی گناہ میںمیں ورنہ یوں فریب میں آتا بہار کے
میرا ساقی ہے بڑا دریا دلپھر بھی پیاسا ہوں کہ صحرا ہوں میں
ترک تعلقات خود اپنا قصور تھااب کیا گلہ کہ ان کو ہماری خبر نہیں
خدا گواہ کہ دونوں ہیں دشمن پروازغم قفس ہو کہ راحت ہو آشیانے کی
اب شکوۂ سنگ و خشت کیساجب تیری گلی میں آ گیا ہوں
فرق یہ ہے نطق کے سانچے میں ڈھل سکتا نہیںورنہ جو آنسو ہے در شاہوار نغمہ ہے
پھر ایک شعلۂ پر پیچ و تاب بھڑکے گاکہ چند تنکوں کو ترتیب دے رہا ہوں میں
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
کہیں وہ آ کے مٹا دیں نہ انتظار کا لطفکہیں قبول نہ ہو جائے التجا میری
اب یہ بھی نہیں ٹھیک کہ ہر درد مٹا دیںکچھ درد کلیجے سے لگانے کے لیے ہیں
اب تک مری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتابھیگی ہوئی اک شام کا منظر تری آنکھیں
کہاں ملے گی مثال میری ستم گری کیکہ میں گلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں
میں چاہتا ہوں محبت مجھے فنا کر دےفنا بھی ایسا کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو
غم سے بکھرا نہ پائمال ہوامیں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
مٹا دے اپنی ہستی کو اگر کچھ مرتبہ چاہےکہ دانہ خاک میں مل کر گل و گلزار ہوتا ہے
آئنہ دیکھ کر وہ یہ سمجھےمل گیا حسن بے مثال ہمیں
برا ہو آئینے ترا میں کون ہوں نہ کھل سکامجھی کو پیش کر دیا گیا مری مثال میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books