aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mo'tabar"
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے
سنا ہے وہ مرے بارے میں سوچتا ہے بہتخبر تو ہے ہی مگر معتبر زیادہ نہیں
شہر میں وہ معتبر میری گواہی سے ہواپھر مجھے اس شہر میں نا معتبر اس نے کیا
کوششیں ہم نے کیں ہزار مگرعشق میں ایک معتبر نہ ہوئی
لوگ چن لیں جس کی تحریریں حوالوں کے لیےزندگی کی وہ کتاب معتبر ہو جائیے
ہم اپنے عشق کی اب اور کیا شہادت دیںہمیں ہمارے رقیبوں نے معتبر جانا
وہ لوگ جن کی زمانہ ہنسی اڑاتا ہےاک عمر بعد انہیں معتبر بھی کرتا ہے
ایک تیرا غم جس کو راہ معتبر جانیںاس سفر میں ہم کس کو اپنا ہم سفر جانیں
ہر اک قیاس حقیقت سے دور تر نکلاکتاب کا نہ کوئی درس معتبر نکلا
وہ میرے نام کی نسبت سے معتبر ٹھہرےگلی گلی مری رسوائیوں کا ساتھی ہو
ہوا چلی تو کوئی نقش معتبر نہ بچاکوئی دیا کوئی بادل کوئی شجر نہ بچا
کیسا عجیب وقت ہے کوئی بھی ہم سفر نہیںدھوپ بھی معتبر نہیں سایہ بھی معتبر نہیں
ہمیں سے انجمن عشق معتبر ٹھہریہمیں کو سونپی گئی غم کی پاسبانی بھی
لفظ بھی جس عہد میں کھو بیٹھے اپنا اعتبارخامشی کو اس میں کتنا معتبر میں نے کیا
اڑتی سی شیفتہؔ کی خبر کچھ سنی ہے آجلیکن خدا کرے یہ خبر معتبر نہ ہو
غم ہستی بھلا کب معتبر ہومحبت میں نہ جب تک آنکھ تر ہو
ہم سے شاید معتبر ٹھہری صباجس نے یہ گیسو سنوارے آپ کے
بہت محتاط ہو کر سانس لینا معتبر ہو تمہمارا کیا ہے ہم تو خود ہی اپنی رد میں رہتے ہیں
مجھ کو دنیا سے بے خبر کر دےدیکھ لے مجھ کو معتبر کر دے
جسے نا خواب کہتے ہیں اسی کو خواب کہتے ہیںتمیز خیر و شر میں نکتۂ صد معتبر کیا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books