aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mood"
یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے مگرجاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا
سفر میں کوئی کسی کے لیے ٹھہرتا نہیںنہ مڑ کے دیکھا کبھی ساحلوں کو دریا نے
مڑ کے دیکھا تو ہمیں چھوڑ کے جاتی تھی حیاتہم نے جانا تھا کوئی بوجھ گرا ہے سر سے
اس کی آنکھوں میں بھی کاجل پھیل رہا ہےمیں بھی مڑ کے جاتے جاتے دیکھ رہا ہوں
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
وسیمؔ دیکھنا مڑ مڑ کے وہ اسی کی طرفکسی کو چھوڑ کے جانا بھی تو نہیں آیا
جیسا موڈ ہو ویسا منظر ہوتا ہےموسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے
راستہ سنسان تھا تو مڑ کے دیکھا کیوں نہیںمجھ کو تنہا دیکھ کر اس نے پکارا کیوں نہیں
بچھڑ رہا تھا مگر مڑ کے دیکھتا بھی رہامیں مسکراتی رہی میں نے بھی کمال کیا
نہیں ہے مجھ سے تعلق کوئی تو ایسا کیوںکہ تو نے مڑ کے فقط اک مجھی کو دیکھا کیوں
جاتے جاتے ان کا رکنا اور مڑ کر دیکھناجاگ اٹھا آہ میرا درد تنہائی بہت
آگے کچھ بڑھ کر ملے گی مسجد جامع ریاضؔاک ذرا مڑ جائیے گا میکدے کے در سے آپ
جو نہ اک بار بھی چلتے ہوئے مڑ کے دیکھیںایسی مغرور تمناؤں کا پیچھا نہ کرو
جنگلوں میں کوئی پیچھے سے بلائے تو منیرؔمڑ کے رستے میں کبھی اس کی طرف مت دیکھو
جو منزل تک جا کے اور کہیں مڑ جائےتم ایسے رستے کے دکھ سے ناواقف ہو
کیوں نہیں دیکھتا ہے وہ مڑ کرمر گئیں راہ میں صدائیں کیا
پیچھے مڑ مڑ کر نہ دیکھو اے منورؔ بڑھ چلوشہر میں احباب تو کم ہیں سگے بھائی بہت
ناخدا ڈوبنے والوں کی طرف مڑ کے نہ دیکھنہ کریں گے نہ کناروں کی تمنا کی ہے
مڑ کے جو آ نہیں پایا ہوگا اس کوچے میں جا کے ظفرؔہم جیسا بے بس ہوگا ہم جیسا تنہا ہوگا
منزلیں راہ میں تھیں نقش قدم کی صورتہم نے مڑ کر بھی نہ دیکھا کسی منزل کی طرف
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books