aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muft"
عشق کا ذوق نظارہ مفت میں بدنام ہےحسن خود بے تاب ہے جلوہ دکھانے کے لیے
دل لے کے مفت کہتے ہیں کچھ کام کا نہیںالٹی شکایتیں ہوئیں احسان تو گیا
دنیا میری بلا جانے مہنگی ہے یا سستی ہےموت ملے تو مفت نہ لوں ہستی کی کیا ہستی ہے
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔمفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
تم ہی بتلاؤ کہ اس کی قدر کیا ہوگی تمہیںجو محبت مفت میں مل جائے آسانی کے ساتھ
مجھ کو یہ فکر کہ دل مفت گیا ہاتھوں سےان کو یہ ناز کہ ہم نے اسے چھینا کیسا
دوستوں کا کیا ہے وہ تو یوں بھی مل جاتے ہیں مفتروز اک سچ بول کر دشمن کمانے چاہئیں
غم بہت دن مفت کی کھاتا رہااب اسے دل سے نکالا چاہیئے
نہ سیر باغ نہ ملنا نہ میٹھی باتیں ہیںیہ دن بہار کے اے جان مفت جاتے ہیں
میسر مفت میں تھے آسماں کے چاند تارے تکزمیں کے ہر کھلونے کی مگر قیمت زیادہ تھی
گرہ سے کچھ نہیں جاتا ہے پی بھی لے زاہدملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں
حسرتؔ بہت ہے مرتبۂ عاشقی بلندتجھ کو تو مفت لوگوں نے مشہور کر دیا
جناب شیخ کو سوجھے نہ پھر حرام و حلالابھی پئیں جو ملے مفت کی شراب کہیں
دل ان کو مفت دینے میں دشمن کو رشک کیوںہم اپنا مال دیتے ہیں اس میں کسی کا کیا
دنیا میں کوئی عشق سے بد تر نہیں ہے چیزدل اپنا مفت دیجیے پھر جی سے جائیے
چھپ گیا دن قدم بڑھا راہیدور منزل ہے مفت رات نہ کر
دنیا کا مال مفت میں چکھنے کے واسطےہاتھ آیا خوب شیخ کو حیلہ نماز کا
زاہد پیالہ تھام جھجھکتا ہے کس لیےاس مفت کی شراب کے پینے سے ڈر نہیں
مفت میں توڑ کے رکھ دی مری توبہ تو نےکام پتھر کا کیا شیشۂ صہبا تو نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books