aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muft-e-KHudaa"
زاہد سنبھل غرور خدا کو نہیں پسندفرش زمیں پہ پاؤں دماغ آسمان پر
کیوں اجاڑا زاہدو بتخانۂ آباد کومسجدیں کافی نہ ہوتیں کیا خدا کی یاد کو
ہوا میں جب اڑا پردہ تو اک بجلی سی کوندی تھیخدا جانے تمہارا پرتو رخسار تھا کیا تھا
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
عشق خود اپنی جگہ مظہر انوار خداعقل اس سوچ میں گم کس کو خدا کہتے ہیں
زباں پہ شکوۂ بے مہریٔ خدا کیوں ہے؟دعا تو مانگیے آتشؔ کبھی دعا کی طرح
عادلؔ سجے ہوئے ہیں سبھی خواب خوان پراور انتظار خلق خدا کر رہے ہیں ہم
زاہد تو بخشے جائیں گنہ گار منہ تکیںاے رحمت خدا تجھے ایسا نہ چاہئے
ہماری ناامیدی کا تو ہے الزام قسمت پرتمہارا مدعا ہوتا تو منظور خدا ہوتا
چمکتے چاند سے چہروں کے منظر سے نکل آئےخدا حافظ کہا بوسہ لیا گھر سے نکل آئے
کس جرم آرزو کی سزا ہے یہ زندگیایسا تو اے خدا میں گنہ گار بھی نہیں
میں سچ تو بولتا ہوں مگر اے خدائے حرفتو جس میں سوچتا ہے مجھے وہ زبان دے
اے خدا دنیا پہ اب قبضہ بتوں کا چاہیےایک گھر تیرے لیے ان سب نے خالی کر دیا
جی چاہتا ہے صانع قدرت پہ ہوں نثاربت کو بٹھا کے سامنے یاد خدا کروں
مرضی خدا کی کیا ہے کوئی جانتا نہیںکیا چاہتی ہے خلق خدا ہم سے پوچھیے
ایسی ہوا بہی کہ ہے چاروں طرف فسادجز سایۂ خدا کہیں دارالاماں نہیں
ڈوب جائیں نہ پھول کی نبضیںاے خدا موسموں کی سانسیں کھول
زاہدو قدرت خدا دیکھوبت کو بھی دعوی خدائی ہے
زمیں کو اے خدا وہ زلزلہ دےنشاں تک سرحدوں کے جو مٹا دے
نہ اتنا ظلم کر اے چاندنی بہر خدا چھپ جاتجھے دیکھے سے یاد آتا ہے مجھ کو ماہتاب اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books