aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muftii-o-qaazii"
فتویٰ دیا ہے مفتیٔ ابر بہار نےتوبہ کا خون بادہ کشوں کو حلال ہے
مفتیٔ ناز نے دیا فتویٰخون عاشق حلال کرتا ہے
کشش کچھ ایسی تھی مٹی کی باس میں ہم لوگقضا کا دام بچھا تھا مگر چلے آئے
میں سوتے سوتے کئی بار چونک چونک پڑاتمام رات ترے پہلوؤں سے آنچ آئی
یوں کس طرح کٹے گا کڑی دھوپ کا سفرسر پر خیال یار کی چادر ہی لے چلیں
کٹتی کسی طرح سے نہیں یہ شب فراقشاید کہ گردش آج تجھے آسماں نہیں
کس بے بسی کے ساتھ بسر کر رہا ہے عمرانسان مشت خاک کا احساس لیے ہوئے
آورگان عشق کا پوچھا جو میں نشاںمشت غبار لے کے صبا نے اڑا دیا
کہنے کو مشت پر کی اسیری تو تھی مگرخاموش ہو گیا ہے چمن بولتا ہوا
ایک مشت خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہےزندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا
عجز و نیاز اپنا اپنی طرف ہے سارااس مشت خاک کو ہم مسجود جانتے ہیں
آہوں کے شعلے جس جا اٹھتے تھے میرؔ سے شبواں جا کے صبح دیکھا مشت غبار پایا
اک سلسلہ ہوس کا ہے انساں کی زندگیاس ایک مشت خاک کو غم دو جہاں کے ہیں
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
جب چاہے تو جلا دے مرے مشت استخواںکس دن کہا میں اے نفس آتشیں نہیں
آدمی کیا وہ نہ سمجھے جو سخن کی قدر کونطق نے حیواں سے مشت خاک کو انساں کیا
اپنی مٹی ہے کہاں کی کیا خبر باد صباہو پریشاں دیکھیے کس کس جگہ مشت غبار
طفیل روح مرا جسم زار باقی ہےہوا کے دم سے یہ مشت غبار باقی ہے
صاحب! یہ میرا نامۂ تقدیر دیکھیےاک شام ہجر اس میں کئی بار درج ہے
کچھ تو کمی ہو روز جزا کے عذاب میںاب سے پیا کریں گے ملا کر گلاب میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books