aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muhafiz"
اس لیے میں نے محافظ نہیں رکھے اپنےمرے دشمن مرے اس جسم سے باہر کم ہیں
ہیں گھر کی محافظ مری دہکی ہوئی آنکھیںمیں طاق میں رکھ آیا ہوں جلتی ہوئی آنکھیں
اندھیرا اتنا ہے اب شہر کے محافظ کوہر ایک رات کوئی گھر جلانا پڑتا ہے
حادثے پھر نہ پیش آتے ہمیںیہ محافظ جو کرتے گھات پہ غور
مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھیکسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی
ہم سے پہلے بھی مسافر کئی گزرے ہوں گےکم سے کم راہ کے پتھر تو ہٹاتے جاتے
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
ڈھونڈتا پھرتا ہوں میں اقبالؔ اپنے آپ کوآپ ہی گویا مسافر آپ ہی منزل ہوں میں
لوگ کہتے ہیں محبت میں اثر ہوتا ہےکون سے شہر میں ہوتا ہے کدھر ہوتا ہے
مصحفیؔ ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخمتیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
آنکھوں میں رہا، دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
مسافر ہی مسافر ہر طرف ہیںمگر ہر شخص تنہا جا رہا ہے
ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گاورنہ خوددار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہاکہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
بال اپنے بڑھاتے ہیں کس واسطے دیوانےکیا شہر محبت میں حجام نہیں ہوتا
وعدوں ہی پہ ہر روز مری جان نہ ٹالوہے عید کا دن اب تو گلے ہم کو لگا لو
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کیجدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
دیکھ کر ہم کو نہ پردے میں تو چھپ جایا کرہم تو اپنے ہیں میاں غیر سے شرمایا کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books