aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mujhe"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتاایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمیںپاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کروتم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو
یہاں لباس کی قیمت ہے آدمی کی نہیںمجھے گلاس بڑے دے شراب کم کر دے
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہےتمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکاممجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا
زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھے
خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نےبس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مر جاؤں گایوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو
ویسے تو اک آنسو ہی بہا کر مجھے لے جائےایسے کوئی طوفان ہلا بھی نہیں سکتا
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
اب تو خوشی کا غم ہے نہ غم کی خوشی مجھےبے حس بنا چکی ہے بہت زندگی مجھے
مجھے خبر تھی مرا انتظار گھر میں رہایہ حادثہ تھا کہ میں عمر بھر سفر میں رہا
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والامیں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا
وہ زہر دیتا تو سب کی نگہ میں آ جاتاسو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں
میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دےمیں ہوں درد عشق سے جاں بلب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نےبات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
تو محبت سے کوئی چال تو چلہار جانے کا حوصلہ ہے مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books