aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mukhtaar"
میری آنکھوں ہی میں تھے ان کہے پہلو اس کےوہ جو اک بات سنی میری زبانی تم نے
مختار میں اگر ہوں تو مجبور کون ہےمجبور آپ ہیں تو کسے اختیار ہے
یہ جفاؤں کی سزا ہے کہ تماشائی ہے تویہ وفاؤں کی سزا ہے کہ پئے دار ہوں میں
میں تو ہر دھوپ میں سایوں کا رہا ہوں جویامجھ سے لکھوائی سرابوں کی کہانی تم نے
گر نہ جائے ترے معیار سے انداز حروفیوں کبھی نام بھی تیرا نہیں لکھا میں نے
میاں یہ چادر شہرت تم اپنے پاس رکھوکہ اس سے پاؤں جو ڈھانپیں تو سر نکلتا ہے
عمر ہی تیری گزر جائے گی ان کے حل میںتیرا بچہ جو سوالات لیے بیٹھا ہے
آج کا خط ہی اسے بھیجا ہے کورا لیکنآج کا خط ہی ادھورا نہیں لکھا میں نے
کر سکے دل کی وکالت نہ تری بزم میں لوگاس کچہری میں تو مختار بھی مجبور رہے
اعمال کی پرسش نہ کر اے داور محشرمجبور تو مختار کبھی ہو نہیں سکتا
جلانے کے لئے ہستی کو اپنیحسد کی ایک چنگاری بہت ہے
تو ہنسی لے کے مری آنکھ کو آنسو دے دےمجھ سے سوکھا ہوا دریا نہیں دیکھا جاتا
یہ بزرگوں کی روا داری کے پژمردہ گلابآبیاری چاہتے ہیں ان میں چنگاری نہ رکھ
بستیاں کیسے نہ ممنون ہوں دیوانوں کیوسعتیں ان میں وہی لاتے ہیں ویرانوں کی
مقام ضبط غم عشق میں وہ پیدا کرکہ تو خوشی کو نہ ترسے تجھے خوشی ترسے
عبرت آباد بھی دل ہوتے ہیں انسانوں کےداد ملتی بھی نہیں خوں شدہ ارمانوں کی
مختار ہیں وہ لکھیں نہ لکھیں جواب خطصاحب کو روز اپنا عریضہ رپورٹ ہے
اک تو ویسے ہی اداسی کی گھٹا چھائی ہےاور چھیڑوگے تو آنسو بھی نکل سکتے ہیں
مجھ سے یہ پیاس کا صحرا نہیں دیکھا جاتاروز اب خواب میں دریا نہیں دیکھا جاتا
جن خیالوں کے الٹ پھیر میں الجھیں سانسیںان میں کچھ اور بھی سانسوں کا اضافہ کر لیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books