aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mulavvis"
سنا ہے وہ بھی مرے قتل میں ملوث ہےوہ بے وفا ہے مگر اتنا بے وفا بھی نہیں
اپنے ہونے کا کچھ احساس نہ ہونے سے ہواخود سے ملنا مرا اک شخص کے کھونے سے ہوا
جسم کی چاہ لکیروں سے ادا کرتا ہےخاک سمجھے گا مصور تری انگڑائی کو
گزرتے پتوں کی چاپ ہوگی تمہارے صحن انا کے اندرفسردہ یادوں کی بارشیں بھی مجھے بھلانے کے بعد ہوں گی
مجھے یہ زعم کہ میں حسن کا مصور ہوںانہیں یہ ناز کہ تصویر تو ہماری ہے
سجنی کی آنکھوں میں چھپ کر جب جھانکابن ہولی کھیلے ہی ساجن بھیگ گیا
اسے ہم پر تو دیتے ہیں مگر اڑنے نہیں دیتےہماری بیٹی بلبل ہے مگر پنجرے میں رہتی ہے
وہ سردیوں کی دھوپ کی طرح غروب ہو گیالپٹ رہی ہے یاد جسم سے لحاف کی طرح
لگتا ہے کئی راتوں کا جاگا تھا مصورتصویر کی آنکھوں سے تھکن جھانک رہی ہے
ختم ہونے دے مرے ساتھ ہی اپنا بھی وجودتو بھی اک نقش خرابے کا ہے مر جا مجھ میں
نہ ٹوٹ کر اتنا ہم کو چاہو کہ رو پڑیں ہمدبی دبائی سی چوٹ اک اک ابھر گئی ہے
دل میں بھری ہے خاک میں ملنے کی آرزوخاکستری ہوا ہے ہماری قبا کا رنگ
دل کا سارا درد بھرا تصویروں میںایک مصور نقش ہوا تصویروں میں
اسی امید پہ جلتی ہیں دشت دشت آنکھیںکبھی تو آئے گا عمر خراب کاٹ کے وہ
نہ سوچو ترک تعلق کے موڑ پر رک کرقدم بڑھاؤ کہ یہ حادثہ ضروری ہے
مے کدہ ہے شیخ صاحب یہ کوئی مسجد نہیںآپ شاید آئے ہیں رندوں کے بہکائے ہوئے
رشتوں کا بوجھ ڈھونا دل دل میں کڑھتے رہناہم ایک دوسرے پر احسان ہو گئے ہیں
دل لیا ہے تو خدا کے لئے کہہ دو صاحبمسکراتے ہو تمہیں پر مرا شک جاتا ہے
یہ کون مجھ کو ادھورا بنا کے چھوڑ گیاپلٹ کے میرا مصور کبھی نہیں آیا
کسی کو قصۂ پاکیٔ چشم یاد نہیںیہ آنکھیں کون سی برسات میں نہائی تھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books