aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mullaa"
رونے والے تجھے رونے کا سلیقہ ہی نہیںاشک پینے کے لیے ہیں کہ بہانے کے لیے
ذوقؔ جو مدرسے کے بگڑے ہوئے ہیں ملاان کو مے خانے میں لے آؤ سنور جائیں گے
جب غم ہوا چڑھا لیں دو بوتلیں اکٹھیملا کی دوڑ مسجد اکبرؔ کی دوڑ بھٹی
عقل عیار ہے سو بھیس بدل لیتی ہےعشق بیچارہ نہ زاہد ہے نہ ملا نہ حکیم
وہ کون ہیں جنہیں توبہ کی مل گئی فرصتہمیں گناہ بھی کرنے کو زندگی کم ہے
سر محشر یہی پوچھوں گا خدا سے پہلےتو نے روکا بھی تھا بندے کو خطا سے پہلے
اب اور اس کے سوا چاہتے ہو کیا ملاؔیہ کم ہے اس نے تمہیں مسکرا کے دیکھ لیا
ہم نے بھی کی تھیں کوششیں ہم نہ تمہیں بھلا سکےکوئی کمی ہمیں میں تھی یاد تمہیں نہ آ سکے
ملاؔ بنا دیا ہے اسے بھی محاذ جنگاک صلح کا پیام تھی اردو زباں کبھی
عشق کرتا ہے تو پھر عشق کی توہین نہ کریا تو بے ہوش نہ ہو، ہو تو نہ پھر ہوش میں آ
مجھے کر کے چپ کوئی کہتا ہے ہنس کرانہیں بات کرنے کی عادت نہیں ہے
عشق میں وہ بھی ایک وقت ہے جببے گناہی گناہ ہے پیارے
جس کے خیال میں ہوں گم اس کو بھی کچھ خیال ہےمیرے لیے یہی سوال سب سے بڑا سوال ہے
حد تکمیل کو پہنچی تری رعنائی حسنجو کسر تھی وہ مٹا دی تری انگڑائی نے
اس اک نظر کے بزم میں قصے بنے ہزاراتنا سمجھ سکا جسے جتنا شعور تھا
میں فقط انسان ہوں ہندو مسلماں کچھ نہیںمیرے دل کے درد میں تفریق ایماں کچھ نہیں
نظر جس کی طرف کر کے نگاہیں پھیر لیتے ہوقیامت تک پھر اس دل کی پریشانی نہیں جاتی
تم جس کو سمجھتے ہو کہ ہے حسن تمہارامجھ کو تو وہ اپنی ہی محبت نظر آئی
کہنے کو لفظ دو ہیں امید اور حسرتان میں نہاں مگر اک دنیا کی داستاں ہے
ایک اک لمحہ میں جب صدیوں کی صدیاں کٹ گئیںایسی کچھ راتیں بھی گزری ہیں مری تیرے بغیر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books