aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "munaadii"
شہر میں اپنے یہ لیلیٰ نے منادی کر دیکوئی پتھر سے نہ مارے مرے دیوانے کو
نہ ہو قمیض تو پاؤں سے پیٹ ڈھک لیں گےیہ لوگ کتنے مناسب ہیں اس سفر کے لیے
عورت ہو تم تو تم پہ مناسب ہے چپ رہویہ بول خاندان کی عزت پہ حرف ہے
میں بھول جاؤں تمہیں اب یہی مناسب ہےمگر بھلانا بھی چاہوں تو کس طرح بھولوں
داد و تحسین کی بولی نہیں تفہیم کا نقدشرط کچھ تو مرے بکنے کی مناسب ٹھہرے
ستایا آج مناسب جگہ پہ بارش نےاسی بہانے ٹھہر جائیں اس کا گھر ہے یہاں
ہم بنائیں گے یہاں ساغرؔ نئی تصویر شوقہم تخیل کے مجدد ہم تصور کے امام
بعد رنجش کے گلے ملتے ہوئے رکتا ہے دلاب مناسب ہے یہی کچھ میں بڑھوں کچھ تو بڑھے
اب آیا دھیان اے آرام جاں اس نا مرادی میںکفن دینا تمہیں بھولے تھے ہم اسباب شادی میں
منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سالایسا لگتا ہے گرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے
یہ ترے اشعار تیری معنوی اولاد ہیںاپنے بچے بیچنا اقبال ساجدؔ چھوڑ دے
ڈال کر غنچوں کی مندری شاخ گل کے کان میںاب کے ہولی میں بنانا گل کو جوگن اے صبا
بن جاؤں نہ بیگانۂ آداب محبتاتنا نہ قریب آؤ مناسب تو یہی ہے
دہلیز پر سر کھولے کھڑی ہوگی ضرورتاب ایسے میں گھر جانا مناسب نہیں ہوگا
تھا زہر کو ہونٹوں سے لگانا ہی مناسبورنہ یہ مری تشنہ لبی کم نہیں ہوتی
بہت لمبی مسافت ہے بدن کیمسافر مبتدی تھکنے لگا ہے
ادب بخشا ہے ایسا ربط الفاظ مناسب نےدو زانو ہے مری طبع رسا ترکیب اردو سے
دل کو سمجھا لیں ابھی سے تو مناسب ہوگااک نہ اک روز تو وعدے سے مکرنا ہے اسے
میں اس کی چشم کا بیمار ناتواں ہوں طبیبجو میرے حق میں مناسب ہو وہ دوا ٹھہرا
یہ ساری باتیں ہیں درحقیقت ہمارے اخلاق کے منافیسنیں برائی نہ ہم کسی کی نہ خود کسی کو برا کہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books