aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muntazir-e-qaafila-e-misr-e-tamannaa"
اب تو احساس تمنا بھی نہیںقافلہ دل کا لٹا ہو جیسے
جاتا ہے چلا قافلۂ اشک شب و روزمعلوم نہیں اس کا ارادہ ہے کہاں کا
کچھ عرض تمنا میں شکوہ نہ ستم کا تھامیں نے تو کہا کیا تھا اور آپ نے کیا جانا
گلے میں اپنے پہنا ہے جو تو نے اے بت کافرمری تسبیح کو ہے رشک زنار برہمن پر
میں منتظر ہوں تیری تمنا لئے ہوئےآ جا فروغ حسن کی دنیا لئے ہوئے
کہیں صدائے جرس ہے نہ گرد راہ سفرٹھہر گیا ہے کہاں قافلہ تمنا کا
محراب ابروئے بت کافر ادا کو دیکھکعبہ کا شیخ باندھ کے احرام رہ گیا
سخت کافر تھاجن نے پہلے میرؔمذہب عشق اختیار کیا
زیر شمشیر ستم میرؔ تڑپنا کیساسر بھی تسلیم محبت میں ہلایا نہ گیا
ہوتے ہوتے نہ ہوا مصرع رنگیں موزوںبند کیوں ہو گیا خون جگر آتے آتے
تارک دنیا ہے جب سے منتہیؔمثل بیوہ مادر ایام ہے
قافلے خود سنبھل سنبھل کے بڑھےجب کوئی میر کارواں نہ رہا
خانۂ زنجیر سے مثل صدا ڈرتا ہوں ابیاد آتا ہے کف پا میں کھٹکنا خار کا
تجھی پر کچھ اے بت نہیں منحصرجسے ہم نے پوجا خدا کر دیا
پیری ہوئی شباب سے اترا جھٹک گیاشاعر ہوں میرا مصرع ثانی لٹک گیا
لب نازک کے بوسے لوں تو مسی منہ بناتی ہےکف پا کو اگر چوموں تو مہندی رنگ لاتی ہے
وہیں بہار بکف قافلے لپک کے چلےجہاں جہاں ترے نقش قدم ابھرتے رہے
اہل ایماں سوزؔ کو کہتے ہیں کافر ہو گیاآہ یا رب راز دل ان پر بھی ظاہر ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books