aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "muntazir-e-va.ada"
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
مجھے ہے اعتبار وعدہ لیکنتمہیں خود اعتبار آئے نہ آئے
اے نور نظر منتظر وصل ہوں آ جادو پاٹ پلک کے نہیں دروازہ ہوا محض
شکست وعدہ کی محفل عجیب تھی تیریمرا نہ ہونا تھا برپا ترے نہ آنے میں
خون ہوتا ہے سحر تک مرے ارمانوں کاشام وعدہ جو وہ پابند حنا ہوتا ہے
آتا ہے تو آ وعدہ فراموش وگرنہہر روز کا یہ لیت و لعل جائے تو اچھا
اپنا دشمن ہو اگر کچھ ہے شعورانتظار وعدۂ فردا نہ کر
خیال وعدہ ترا بسکہ شب نظر میں رہاتمام رات مرا جی صدائے در میں رہا
یقین وعدۂ فردا ہمیں باور نہیں آتازباں سے لاکھ کہئے آپ کے تیور نہیں کہتے
نہ تم آئے نہ چین آیا نہ موت آئی شب وعدہدل مضطر تھا میں تھا اور تھیں بے تابیاں میری
شب وعدہ فصیل ہجر سے آگے چمکتا ہے ترا اسم ستارہ جوکہ جیسے کوئی پیوند ردائے صبح آ جائے کسی قندیل کی زد میں
تارک دنیا ہے جب سے منتہیؔمثل بیوہ مادر ایام ہے
پیہم سجود پائے صنم پر دم وداعمومنؔ خدا کو بھول گئے اضطراب میں
شام وداع تھی مگر اس رنگ باز نےپاؤں پہ ہونٹ رکھ دیے جانے نہیں دیا
ہم نفسان وضع دار مستمعان برد بارہم تو تمہارے واسطے ایک وبال ہو گئے
ہم روز وداع ان سے ہنس ہنس کے ہوئے رخصترونا تھا بہت ہم کو روتے بھی تو کیا ہوتا
بے پردہ سوئے وادی مجنوں گزر نہ کرہر ذرہ کے نقاب میں دل بیقرار ہے
امنڈ کے آنکھ سے اک بار بہہ چلے آنسوہنسی ہنسی میں جو ذکر وداع یار آیا
جاتا ہوں سوئے وادیٔ غربت بہ حال زاراہل وطن معاف ہو میرا کہا سنا
میں بھی حیران ہوں اے داغؔ کہ یہ بات ہے کیاوعدہ وہ کرتے ہیں آتا ہے تبسم مجھ کو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books