aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "murtasim"
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہمیہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سےوہ جو اک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا
آنکھوں سے آنسوؤں کے مراسم پرانے ہیںمہماں یہ گھر میں آئیں تو چبھتا نہیں دھواں
دیے کے اور ہواؤں کے مراسم کھل نہیں پاتےنہیں کھلتا کہ ان میں سے یہ کس کی آزمائش ہے
ہم کو پہلے بھی نہ ملنے کی شکایت کب تھیاب جو ہے ترک مراسم کا بہانہ ہم سے
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
سنا ہے اس کے شبستاں سے متصل ہے بہشتمکیں ادھر کے بھی جلوے ادھر کے دیکھتے ہیں
اس شہر کا دستور ہے رشتوں کا بھلاناتجدید مراسم کے لئے ہاتھ نہ باندھوں
تمہارے ساتھ مرے مختلف مراسم ہیںمری وفا پہ کبھی انحصار مت کرنا
میرؔ کو کیوں نہ مغتنم جانےاگلے لوگوں میں اک رہا ہے یہ
لگتا نہیں کہ اس سے مراسم بحال ہوںمیں کیا کروں کہ تھوڑا سا پاگل تو میں بھی ہوں
خود سر ہے اگر وہ تو مراسم نہ بڑھاؤخوددار اگر ہو تو انا تنگ کرے گی
کیا نہ ترک مراسم پہ احتجاج اس نےکہ جیسے گزرے کسی منزل نجات سے وہ
اک آدمی سے ترک مراسم کے بعد ابکیا اس گلی سے کوئی گزرنا بھی چھوڑ دے
قدم قدم کوئی سایہ سا متصل تو رہےسراب کا یہ سر سلسلہ دراز تو ہو
مراسم برف میں دبنے نہ پائیںقریب آؤ دسمبر آ رہا ہے
کس قدر گناہوں کے مرتکب ہوئے ہیں ہمجو سکون لٹتا ہے بار بار اس گھر کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books