aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mustafiid"
حالیؔ سخن میں شیفتہؔ سے مستفید ہےغالبؔ کا معتقد ہے مقلد ہے میرؔ کا
انہیں پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤمرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
مسافر ہیں ہم بھی مسافر ہو تم بھیکسی موڑ پر پھر ملاقات ہوگی
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
ہم سے پہلے بھی مسافر کئی گزرے ہوں گےکم سے کم راہ کے پتھر تو ہٹاتے جاتے
ڈھونڈتا پھرتا ہوں میں اقبالؔ اپنے آپ کوآپ ہی گویا مسافر آپ ہی منزل ہوں میں
لوگ کہتے ہیں محبت میں اثر ہوتا ہےکون سے شہر میں ہوتا ہے کدھر ہوتا ہے
مصحفیؔ ہم تو یہ سمجھے تھے کہ ہوگا کوئی زخمتیرے دل میں تو بہت کام رفو کا نکلا
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
آنکھوں میں رہا، دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
اس عالم ویراں میں کیا انجمن آرائیدو روز کی محفل ہے اک عمر کی تنہائی
مری روح کی حقیقت مرے آنسوؤں سے پوچھومرا مجلسی تبسم مرا ترجماں نہیں ہے
مسافر ہی مسافر ہر طرف ہیںمگر ہر شخص تنہا جا رہا ہے
ذہن میں یاد کے گھر ٹوٹنے لگتے ہیں شہابؔلوگ ہو جاتے ہیں جی جی کے پرانے کتنے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
ہر شے مسافر ہر چیز راہیکیا چاند تارے کیا مرغ و ماہی
خود پکارے گی جو منزل تو ٹھہر جاؤں گاورنہ خوددار مسافر ہوں گزر جاؤں گا
بال اپنے بڑھاتے ہیں کس واسطے دیوانےکیا شہر محبت میں حجام نہیں ہوتا
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کےآغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی
عید اب کے بھی گئی یوں ہی کسی نے نہ کہاکہ ترے یار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books