aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naGmo.n"
تیرے نغموں سے ہے رگ رگ میں ترنم پیداعشرت روح ہے ظالم تری آواز نہیں
نغموں کی ابتدا تھی کبھی میرے نام سےاشکوں کی انتہا ہوں مجھے یاد کیجئے
ساز سے میرے غلط نغموں کی امید نہ کرآگ کی آگ ہے دل میں تو دھواں کیوں کر ہو
فرحتؔ ترے نغموں کی وہ شہرت ہے جہاں میںواللہ ترا رنگ سخن یاد رہے گا
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھےبہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا
محبت کے لیے کچھ خاص دل مخصوص ہوتے ہیںیہ وہ نغمہ ہے جو ہر ساز پر گایا نہیں جاتا
ناموں کا اک ہجوم سہی میرے آس پاسدل سن کے ایک نام دھڑکتا ضرور ہے
ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیںمیرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
زندگی گل ہے نغمہ ہے مہتاب ہےزندگی کو فقط امتحاں مت سمجھ
محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کوبے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی
بندش الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیںشاعری بھی کام ہے آتشؔ مرصع ساز کا
اگلے وقتوں کے ہیں یہ لوگ انہیں کچھ نہ کہوجو مے و نغمہ کو اندوہ ربا کہتے ہیں
وہ نغمہ بلبل رنگیں نوا اک بار ہو جائےکلی کی آنکھ کھل جائے چمن بیدار ہو جائے
پیغام حیات جاوداں تھاہر نغمۂ کرشن بانسری کا
کہیں شعر و نغمہ بن کے کہیں آنسوؤں میں ڈھل کےوہ مجھے ملے تو لیکن کئی صورتیں بدل کے
ایک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونقنوحۂ غم ہی سہی نغمۂ شادی نہ سہی
ہمیں ہیں سوز ہمیں ساز ہیں ہمیں نغمہذرا سنبھل کے سر بزم چھیڑنا ہم کو
عشق کو نغمۂ امید سنا دے آ کردل کی سوئی ہوئی قسمت کو جگا دے آ کر
کیا ترے شہر کے انسان ہیں پتھر کی طرحکوئی نغمہ کوئی پائل کوئی جھنکار نہیں
نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ سازمیں ہوں اپنی شکست کی آواز
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books