aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naasehaa"
ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہےروز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے یوں ہے
مجھ کو تو دیکھ لینے سے مطلب ہے ناصحابد خو اگر ہے یار تو ہو خوب رو تو ہے
ناصحا دل میں تو اتنا تو سمجھ اپنے کہ ہملاکھ ناداں ہوئے کیا تجھ سے بھی ناداں ہوں گے
کیوں مے کے پینے سے کروں انکار ناصحازاہد نہیں ولی نہیں کچھ پارسا نہیں
ناصحا مت کر نصیحت دل مرا گھبرائے ہےمیں اسے سمجھوں ہوں کب جو تجھ سے سمجھا جائے ہے
ناصحا عاشقی میں رکھ معذورکیا کروں عالم جوانی ہے
ناصحا پوچھتے پھرتے ہیں سبب الجھن کاعشق گر خود یہ کریں ہوش ٹھکانے لگ جائیں
ناصحا وعظ جو کہتا تھا تجھے بن دیکھےدیکھتے ہی تجھے پھر جان کو کھوتے دیکھا
ناصحا دور ہو چل مجھ سے تو ہجے مت کرسبق گریہ پڑھے ہے یہ دل افگار رواں
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہےمزا تو تب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
یہ کیسا نشہ ہے میں کس عجب خمار میں ہوںتو آ کے جا بھی چکا ہے، میں انتظار میں ہوں
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصحکوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھےہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
مرا ضمیر بہت ہے مجھے سزا کے لیےتو دوست ہے تو نصیحت نہ کر خدا کے لیے
محبت کو سمجھنا ہے تو ناصح خود محبت کرکنارے سے کبھی اندازۂ طوفاں نہیں ہوتا
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
نقشہ اٹھا کے کوئی نیا شہر ڈھونڈیئےاس شہر میں تو سب سے ملاقات ہو گئی
کل تھکے ہارے پرندوں نے نصیحت کی مجھےشام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو
اب کر کے فراموش تو ناشاد کرو گےپر ہم جو نہ ہوں گے تو بہت یاد کرو گے
چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوںتیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books