aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naatiq"
کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوتجس کا جتنا ظرف ہے اتنا ہی وہ خاموش ہے
اے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرحمیں نے تمام عمر گزاری ہے اس طرح
تم ایسے اچھے کہ اچھے نہیں کسی کے ساتھمیں وہ برا کہ کسی کا برا نہیں کرتا
کیا ارادے ہیں وحشت دل کےکس سے ملنا ہے خاک میں مل کے
مر مر کے اگر شام تو رو رو کے سحر کییوں زندگی ہم نے تری دوری میں بسر کی
کس کو مہرباں کہئے کون مہرباں اپناوقت کی یہ باتیں ہیں وقت اب کہاں اپنا
ابتدا سے آج تک ناطقؔ کی یہ ہے سرگزشتپہلے چپ تھا پھر ہوا دیوانہ اب بے ہوش ہے
ظاہر نہ تھا نہیں سہی لیکن ظہور تھاکچھ کیوں نہ تھا جہان میں کچھ تو ضرور تھا
ہمارے عیب میں جس سے مدد ملے ہم کوہمیں ہے آج کل ایسے کسی ہنر کی تلاش
آزادیوں کا حق نہ ادا ہم سے ہو سکاانجام یہ ہوا کہ گرفتار ہو گئے
دل ہے کس کا جس میں ارماں آپ کا رہتا نہیںفرق اتنا ہے کہ سب کہتے ہیں میں کہتا نہیں
اب کہاں گفتگو محبت کیایسی باتیں ہوئے زمانہ ہوا
دل رہے یا نہ رہے زخم بھرے یا نہ بھرےچارہ سازوں کی خوشامد مجھے منظور نہیں
آئی ہوگی تو موت آئے گیتم تو جاؤ مرا خدا حافظ
ہچکیوں پر ہو رہا ہے زندگی کا راگ ختمجھٹکے دے کر تار توڑے جا رہے ہیں ساز کے
میکشو مے کی کمی بیشی پہ ناحق جوش ہےیہ تو ساقی جانتا ہے کس کو کتنا ہوش ہے
تمہاری بات کا اتنا ہے اعتبار ہمیںکہ ایک بات نہیں اعتبار کے قابل
ہمیں کم بخت احساس خودی اس در پہ لے بیٹھاہم اٹھ جاتے تو وہ پردہ بھی اٹھ جاتا جو حائل تھا
کچھ نہیں اچھا تو دنیا میں برا بھی کچھ نہیںکیجیے سب کچھ مگر اپنی ضرورت دیکھ کر
اے زندگی جنوں نہ سہی بے خودی سہیتو کچھ بھی اپنی عقل سے پاگل اٹھا تو لا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books