aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naazaa.n"
دل کی بربادیوں پہ نازاں ہوںفتح پا کر شکست کھائی ہے
جن پہ نازاں تھے یہ زمین و فلکاب کہاں ہیں وہ صورتیں باقی
زندگی جن کی رفاقت پہ بہت نازاں تھیان سے بچھڑی تو کوئی آنکھ میں آنسو بھی نہیں
کافر عشق ہوا جب سے میں اس دہر میں ہوںہے مرے کفر سے یہ دین اور ایماں نازاں
شوخیاں معصومیت اسکول جھولا بارشیںکتنی یادیں ساتھ لایا جب کوئی بچھڑا ملا
تسخیر چمن پر نازاں ہیں تزئین چمن تو کر نہ سکےتصنیف فسانہ کرتے ہیں کیوں آپ مجھے بہلانے کو
میں تیرے ہدیۂ فرقت پہ کیسے نازاں ہوںمری جبیں پہ ترا زخم تک حسین نہیں
تو اگر نازاں ہے اپنے حسن پر ماہ مبیںدل بھی وہ ذرہ ہے جس کی روشنی کچھ کم نہیں
اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسے
سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیںہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں
لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہےکیوں دیکھیں زندگی کو کسی کی نظر سے ہم
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
آسماں اتنی بلندی پہ جو اتراتا ہےبھول جاتا ہے زمیں سے ہی نظر آتا ہے
یاد اس کی اتنی خوب نہیں میرؔ باز آنادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا
اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دےہاں اپنی برائی کو پرکھنے کا ہنر دے
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میںنظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
عجب تیری ہے اے محبوب صورتنظر سے گر گئے سب خوب صورت
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیاتاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
ہوشیاری دل نادان بہت کرتا ہےرنج کم سہتا ہے اعلان بہت کرتا ہے
گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگامدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books