aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nagar"
دل کی ویرانی کا کیا مذکور ہےیہ نگر سو مرتبہ لوٹا گیا
انشاؔ جی اٹھو اب کوچ کرو اس شہر میں جی کو لگانا کیاوحشی کو سکوں سے کیا مطلب جوگی کا نگر میں ٹھکانا کیا
دل وہ نگر نہیں کہ پھر آباد ہو سکےپچھتاؤ گے سنو ہو یہ بستی اجاڑ کر
اک کھلونا جوگی سے کھو گیا تھا بچپن میںڈھونڈھتا پھرا اس کو وہ نگر نگر تنہا
جو ملے تھے ہمیں کتابوں میںجانے وہ کس نگر میں رہتے ہیں
بڑی عمر کے بعد ان آنکھوں میں کوئی ابر اترا تری یادوں کامرے دل کی زمیں آباد ہوئی مرے غم کا نگر شاداب ہوا
کیوں لوگوں سے مہر و وفا کی آس لگائے بیٹھے ہوجھوٹ کے اس مکروہ نگر میں لوگوں کا کردار کہاں
دل کے اجڑے نگر کو کر آباداس ڈگر کو بھی کوئی راہی دے
لوگ بھوپال کی تعریف کیا کرتے ہیںاس نگر میں تو ترے گھر کے سوا کچھ بھی نہیں
سب ممکن تھا پیار محبت ہنستے چہرے خواب نگرلیکن ایک انا نے کتنے بھولے دن برباد کئے
تیری آشفتہ مزاجی اے دلکیا خبر کون نگر لے جائے
وحشت کے اس نگر میں وہ قوس قزح سے لوگجانے کہاں سے آئے تھے جانے کدھر گئے
آہستہ بات کر کہ ہوا تیز ہے بہتایسا نہ ہو کہ سارا نگر بولنے لگے
ایک الجھن رات دن پلتی رہی دل میں کہ ہمکس نگر کی خاک تھے کس دشت میں ٹھہرے رہے
مدت سے محبت کے سفر میں ہوں کرامتؔلیکن ابھی چاہت کے نگر تک نہیں پہنچا
نگر نگر میں نئی بستیاں بسائی گئیںہزار چاہا مگر پھر بھی اپنا گھر نہ بنا
مجھے عیاریاں سب آ گئی ہیںمیں اب تیرے نگر کا ہو گیا ہوں
میری آنکھیں کچھ سوئی سی رہتی ہیںشاید ان کا خواب نگر سے رشتہ ہے
کیا ہے جب سیں عمل بے خودی کے حاکم نےخرد نگر کی رعیت ہوئی ہے رو بگریز
آج آیا ہے اپنا دھیان ہمیںآج دل کے نگر سے گزرے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books