aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naksh"
غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیںتو نے مجھ کو کھو دیا میں نے تجھے کھویا نہیں
نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملےتو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا ہے کیا ہے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
اس ڈوبتے سورج سے تو امید ہی کیا تھیہنس ہنس کے ستاروں نے بھی دل توڑ دیا ہے
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیلمیں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
آج بھی نقش ہیں دل پر تری آہٹ کے نشاںہم نے اس راہ سے اوروں کو گزرنے نہ دیا
میں کس طرح تجھے الزام بے وفائی دوںرہ وفا میں ترے نقش پا بھی ملتے ہیں
ہم نے کیا پا لیا ہندو یا مسلماں ہو کرکیوں نہ انساں سے محبت کریں انساں ہو کر
پھولوں کی سیج پر ذرا آرام کیا کیااس گلبدن پہ نقش اٹھ آئے گلاب کے
یہ انجمن یہ قہقہے یہ مہوشوں کی بھیڑپھر بھی اداس پھر بھی اکیلی ہے زندگی
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
خواب کا کیا ہے رات کے نقش و نگار بناؤرات کے نقش و نگار بناؤ خواب کا کیا ہے
منزل ملی مراد ملی مدعا ملاسب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
ہم نہ کہتے تھے کہ نقش اس کا نہیں نقاش سہلچاند سارا لگ گیا تب نیم رخ صورت ہوئی
وہ چہرہ ہاتھ میں لے کر کتاب کی صورتہر ایک لفظ ہر اک نقش کی ادا دیکھوں
نقش مٹتے ہیں تو آتا ہے خیالریت پر ہم بھی کہاں تھے پہلے
نشاں تو تیرے چلنے سے بنیں گےیہاں تو ڈھونڈتا ہے نقش پا کیا
ختم ہونے دے مرے ساتھ ہی اپنا بھی وجودتو بھی اک نقش خرابے کا ہے مر جا مجھ میں
حال کہہ دیتے ہیں نازک سے اشارے اکثرکتنی خاموش نگاہوں کی زباں ہوتی ہے
آئی جب ان کی یاد تو آتی چلی گئیہر نقش ماسوا کو مٹاتی چلی گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books