aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "namak"
نمک بھر کر مرے زخموں میں تم کیا مسکراتے ہومرے زخموں کو دیکھو مسکرانا اس کو کہتے ہیں
تیرے لب کے حقوق ہیں مجھ پرکیوں بھلا دوں میں دل سے حق نمک
دیکھو گے کہ میں کیسا پھر شور مچاتا ہوںتم اب کے نمک میرے زخموں پہ چھڑک دیکھو
دیکھنے بھی جو وہ جاتے ہیں کسی گھائل کواک نمکداں میں نمک پیس کے بھر لیتے ہیں
تم نے احسان کیا ہے کہ نمک چھڑکا ہےاب مجھے زخم جگر اور مزا دیتے ہیں
چکھ رہا تھا میں اک بدن کا نمکسارے برتن کھلے پڑے ہوئے تھے
نمک پاش زخم جگر اب تو آ جامرا دل بہت بے مزہ ہو رہا ہے
یاد فروغ دست حنائی نہ پوچھیےہر زخم دل کو رشک نمک داں بنا دیا
دیکھ تو یار بادہ کش میں نے بھی کام کیا کیادے کے کباب دل تجھے حق نمک ادا کیا
پھیکی ہے تیری نصیحت ساتھ میرے غل مچاشور سے ناصح نمک آ جائے گا تقریر میں
مو سے سپید نے نمک اس میں ملا دیاکیفیت اب رہی نہیں جام شراب میں
نمک آتا نہیں ہے راس سب دل کے مریضوں کوبتا ایسے ترا چہرہ سلونا کون دیکھے گا
اس کے چہرے پہ تھا نمک ایساآج تک ذائقہ ہے ہونٹوں پر
ہم اپنے زخموں پہ رکھ لیں نمک ضروری ہےدیار عشق میں ان کی مہک ضروری ہے
کوئی دست مسیحائی کرم انداز ہونے تکنمک پاشی کا زخموں کو مزہ بھی لگ چکا ہوگا
شور ہے بسکہ تجھ ملاحت کادل ہمارا ہوا ہے کان نمک
نمک حسن کا سنتا ہوں ترے جوں جوں شورتوں توں ملنے کی مرے دل میں ہوس آتی ہے
شور رکھتے ہیں جہاں میں جس قدر سبزان ہندبے نمک ہے ان کے آگے حسن اور اطراف کا
سفر گرفتہ رہے کشتگان نان و نمکہمارے حق میں کوئی فیصلہ نہ کرتا تھا
جب تری خاک میں ہجرت ہے تو اس شہر سے جااب ترا نان و نمک نام و نشاں اٹھتا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books