aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqaab"
مجھ کو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خودان کو یہ انتظار تقاضا کرے کوئی
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
آنکھیں خدا نے دی ہیں تو دیکھیں گے حسن یارکب تک نقاب رخ سے اٹھائی نہ جائے گی
جان من تیری بے نقابی نےآج کتنے نقاب بیچے ہیں
سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہنکلتا آ رہا ہے آفتاب آہستہ آہستہ
تصور میں بھی اب وہ بے نقاب آتے نہیں مجھ تکقیامت آ چکی ہے لوگ کہتے ہیں شباب آیا
چراغ طور جلاؤ بڑا اندھیرا ہےذرا نقاب اٹھاؤ بڑا اندھیرا ہے
ابھی رات کچھ ہے باقی نہ اٹھا نقاب ساقیترا رند گرتے گرتے کہیں پھر سنبھل نہ جائے
منہ پر نقاب زرد ہر اک زلف پر گلالہولی کی شام ہی تو سحر ہے بسنت کی
ہے دیکھنے والوں کو سنبھلنے کا اشاراتھوڑی سی نقاب آج وہ سرکائے ہوئے ہیں
اسی امید پر تو جی رہے ہیں ہجر کے مارےکبھی تو رخ سے اٹھے گی نقاب آہستہ آہستہ
فریب جلوہ کہاں تک بروئے کار رہےنقاب اٹھاؤ کہ کچھ دن ذرا بہار رہے
دیدار سے پہلے ہی کیا حال ہوا دل کاکیا ہوگا جو الٹیں گے وہ رخ سے نقاب آخر
حسن ہر حال میں ہے حسن پراگندہ نقابکوئی پردہ ہے نہ چلمن یہ کوئی کیا جانے
کب تک چھپاؤگے رخ زیبا نقاب میںبرق جمال رہ نہیں سکتا حجاب میں
نقاب کہتی ہے میں پردۂ قیامت ہوںاگر یقین نہ ہو دیکھ لو اٹھا کے مجھے
نقاب رخ اٹھایا جا رہا ہےوہ نکلی دھوپ سایہ جا رہا ہے
ذرا نقاب حسیں رخ سے تم الٹ دیناہم اپنے دیدہ و دل کا غرور دیکھیں گے
دیکھے بغیر حال یہ ہے اضطراب کاکیا جانے کیا ہو پردہ جو اٹھے نقاب کا
الٹی اک ہاتھ سے نقاب ان کیایک سے اپنے دل کو تھام لیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books