aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqsh-e-paa"
نقش پا پنج شاخہ قبر پر روشن کرومر گیا ہوں میں تمہاری گرمیٔ رفتار پر
روندے ہے نقش پا کی طرح خلق یاں مجھےاے عمر رفتہ چھوڑ گئی تو کہاں مجھے
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیلمیں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
نقش پائے یار کو چوموں تو چوموں کس طرحہو برا پتلون کا مجھ سے نہ بیٹھا جائے ہے
جو رہنما تھے میرے کہاں ہیں وہ نقش پامنزل پہ چھوڑتا تھا جو رستہ کدھر گیا
نقش کف پا نے گل کھلائےویراں کہاں اب یہ راستہ ہے
مرے سائے میں اس کا نقش پا ہےبڑا احسان مجھ پر دھوپ کا ہے
جس کا نقش پا ہی میل کا پتھر ہےکچھ تو خوبی ہوگی اس بنجارے میں
سرحد غیب تک تجھے صاف ملیں گے نقش پاپوچھ نہ یہ پھرا ہوں میں تیرے لیے کہاں کہاں
سب کچھ ملا ہمیں جو ترے نقش پا ملےہادی ملے دلیل ملے رہنما ملے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
نقش پائے رفتگاں سے آ رہی ہے یہ صدادو قدم میں راہ طے ہے شوق منزل چاہیئے
جب تک کسی کا نقش کف پا ہمیں ملاہم سے کچھ اور دور زمانہ نکل گیا
یا دل ہے مرا یا ترا نقش کف پا ہےگل ہے کہ اک آئینہ سر راہ پڑا ہے
چلے تھے یار بڑے زعم میں ہوا کی طرحپلٹ کے دیکھا تو بیٹھے ہیں نقش پا کی طرح
عشق کا اعجاز سجدوں میں نہاں رکھتا ہوں میںنقش پا ہوتی ہے پیشانی جہاں رکھتا ہوں میں
بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاںہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح
رہ نوردان وفا منزل پہ پہنچے اس طرحراہ میں ہر نقش پا میرا بناتا تھا چراغ
نشاں تو تیرے چلنے سے بنیں گےیہاں تو ڈھونڈتا ہے نقش پا کیا
منزل ملی مراد ملی مدعا ملاسب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books