aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naqshe"
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیلمیں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
میں کس طرح تجھے الزام بے وفائی دوںرہ وفا میں ترے نقش پا بھی ملتے ہیں
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
منزل ملی مراد ملی مدعا ملاسب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
نشاں تو تیرے چلنے سے بنیں گےیہاں تو ڈھونڈتا ہے نقش پا کیا
آئی جب ان کی یاد تو آتی چلی گئیہر نقش ماسوا کو مٹاتی چلی گئی
دوست نے دل کو توڑ کے نقش وفا مٹا دیاسمجھے تھے ہم جسے خلیل کعبہ اسی نے ڈھا دیا
گیا وہ چھوڑ کر رستے میں مجھ کواب اس کا نقش پا ہے اور میں ہوں
وہ جن کے نقش قدم دیکھنے میں آتے ہیںاب ایسے لوگ تو کم دیکھنے میں آتے ہیں
نقش قدم ہیں راہ میں فرہاد و قیس کےاے عشق کھینچ کر مجھے لایا ادھر کہاں
میں سفر میں ہوں مگر سمت سفر کوئی نہیںکیا میں خود اپنا ہی نقش کف پا ہوں کیا ہوں
ہم تری راہ میں جوں نقش قدم بیٹھے ہیںتو تغافل کیے اے یار چلا جاتا ہے
نقش الفت مٹ گیا تو داغ لفت ہیں بہتشکر کر اے دل کہ تیرے گھر کی دولت گھر میں ہے
پھرتا ہوں اپنا نقش قدم ڈھونڈتا ہوالے کر چراغ ہاتھ میں وہ بھی بجھا ہوا
ایک دن نقش قدم پر مرے بن جائے گی راہآج صحرا میں تو تنہا ہوں کہیں کوئی نہیں
سلطانیٔ جمہور کا آتا ہے زمانہجو نقش کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
چلے تھے یار بڑے زعم میں ہوا کی طرحپلٹ کے دیکھا تو بیٹھے ہیں نقش پا کی طرح
مرے سائے میں اس کا نقش پا ہےبڑا احسان مجھ پر دھوپ کا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books