aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "narGe"
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہےاپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
آندھی چلی تو نقش کف پا نہیں ملادل جس سے مل گیا وہ دوبارا نہیں ملا
دوپہر کی دھوپ میں میرے بلانے کے لیےوہ ترا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے
اے گردشو تمہیں ذرا تاخیر ہو گئیاب میرا انتظار کرو میں نشے میں ہوں
اس نقش پا کے سجدے نے کیا کیا کیا ذلیلمیں کوچۂ رقیب میں بھی سر کے بل گیا
ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا کامبد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا
میں کس طرح تجھے الزام بے وفائی دوںرہ وفا میں ترے نقش پا بھی ملتے ہیں
صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہےجیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
مری شراب کی توبہ پہ جا نہ اے واعظنشے کی بات نہیں اعتبار کے قابل
منزل ملی مراد ملی مدعا ملاسب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
اب تو دروازے سے اپنے نام کی تختی اتارلفظ ننگے ہو گئے شہرت بھی گالی ہو گئی
کاسۂ چشم لے کے جوں نرگسہم نے دیدار کی گدائی کی
خوشبوئے حنا کہنا نرمیٔ صبا کہناجو زخم ملے تم کو پھولوں کی قبا کہنا
وہاں سلام کو آتی ہے ننگے پاؤں بہارکھلے تھے پھول جہاں تیرے مسکرانے سے
نشاں تو تیرے چلنے سے بنیں گےیہاں تو ڈھونڈتا ہے نقش پا کیا
آئی جب ان کی یاد تو آتی چلی گئیہر نقش ماسوا کو مٹاتی چلی گئی
دوست نے دل کو توڑ کے نقش وفا مٹا دیاسمجھے تھے ہم جسے خلیل کعبہ اسی نے ڈھا دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books