aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nasheman"
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پرتو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں
نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کینشیمن سیکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیں
کچھ بتا تو ہی نشیمن کا پتامیں تو اے باد صبا بھول گیا
نشیمن پر نشیمن اس قدر تعمیر کرتا جاکہ گرتے گرتے بجلی آپ خود بے زار ہو جائے
یہ گھر مرا گلشن ہے گلشن کا خدا حافظاللہ نگہبان نشیمن کا خدا حافظ
خود آگ دے کے اپنے نشیمن کو آپ ہیبجلی سے انتقام لیا ہے کبھی کبھی
یہ سوچتے ہی رہے اور بہار ختم ہوئیکہاں چمن میں نشیمن بنے کہاں نہ بنے
تمام عمر قفس میں گزار دی ہم نےخبر نہیں کہ نشیمن کی زندگی کیا ہے
نشیمن ہی کے لٹ جانے کا غم ہوتا تو کیا غم تھایہاں تو بیچنے والے نے گلشن بیچ ڈالا ہے
گلابوں کے نشیمن سے مرے محبوب کے سر تکسفر لمبا تھا خوشبو کا مگر آ ہی گئی گھر تک
چمن پھونک ڈالوں گا آہ و فغاں سےوہ میرا نشیمن جلا کر تو دیکھیں
نشیمن خاک ہونے سے وہ صدمہ دل کو پہنچا ہےکہ اب ہم سے کوئی بھی روشنی دیکھی نہیں جاتی
خدا جانے اجل کو پہلے کس پر رحم آئے گاگرفتار قفس پر یا گرفتار نشیمن پر
گر کچھ بھی خبر ہوتی انجام گلستاں کیہم اپنے نشیمن کو خود آگ لگا دیتے
جشن بہار نو ہے نشیمن کی خیر ہواٹھا ہے کیوں چمن میں دھواں روشنی کے ساتھ
نہ نشیمن ہے نہ ہے شاخ نشیمن باقیلطف جب ہے کہ کرے اب کوئی برباد مجھے
یادوں کے نشیمن کو جلایا تو نہیں ہےہم نے تجھے اس دل سے بھلایا تو نہیں ہے
ہوں وہ برباد کہ قسمت میں نشیمن نہ قفسچل دیا چھوڑ کر صیاد تہ دام مجھے
آج کچھ مہربان ہے صیادکیا نشیمن بھی ہو گیا برباد
برق نے میرا نشیمن نہ جلایا ہو کہیںصحن گلشن میں اجالا ہے خدا خیر کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books