aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nasht"
نشہ پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہےمزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی
کچھ اصولوں کا نشہ تھا کچھ مقدس خواب تھےہر زمانے میں شہادت کے یہی اسباب تھے
چلے تو پاؤں کے نیچے کچل گئی کوئی شےنشے کی جھونک میں دیکھا نہیں کہ دنیا ہے
چند کلیاں نشاط کی چن کر مدتوں محو یاس رہتا ہوںتیرا ملنا خوشی کی بات سہی تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں
بھرے مکاں کا بھی اپنا نشہ ہے کیا جانےشراب خانے میں راتیں گزارنے والا
خود اپنی مستی ہے جس نے مچائی ہے ہلچلنشہ شراب میں ہوتا تو ناچتی بوتل
شام سے ان کے تصور کا نشہ تھا اتنانیند آئی ہے تو آنکھوں نے برا مانا ہے
عجب نشہ ہے ترے قرب میں کہ جی چاہےیہ زندگی تری آغوش میں گزر جائے
اے گردشو تمہیں ذرا تاخیر ہو گئیاب میرا انتظار کرو میں نشے میں ہوں
بسمل کے تڑپنے کی اداؤں میں نشہ تھامیں ہاتھ میں تلوار لیے جھوم رہا تھا
مجھے شراب پلائی گئی ہے آنکھوں سےمرا نشہ تو ہزاروں برس میں اترے گا
مے سے غرض نشاط ہے کس رو سیاہ کواک گونہ بے خودی مجھے دن رات چاہیئے
مری شراب کی توبہ پہ جا نہ اے واعظنشے کی بات نہیں اعتبار کے قابل
تری محبت میں گمرہی کا عجب نشہ تھاکہ تجھ تک آتے ہوئے خدا تک پہنچ گئے ہیں
عشق نے جس دل پہ قبضہ کر لیاپھر کہاں اس میں نشاط و غم رہے
دھواں سگرٹ کا بوتل کا نشہ سب دشمن جاں ہیںکوئی کہتا ہے اپنے ہاتھ سے یہ تلخیاں رکھ دو
آج تک اس کی محبت کا نشہ طاری ہےپھول باقی نہیں خوشبو کا سفر جاری ہے
اس کی قربت کا نشہ کیا چیز ہےہاتھ پھر جلتے توے پر رکھ دیا
اب میں حدود ہوش و خرد سے گزر گیاٹھکراؤ چاہے پیار کرو میں نشے میں ہوں
مری نعش کے سرہانے وہ کھڑے یہ کہہ رہے ہیںاسے نیند یوں نہ آتی اگر انتظار ہوتا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books