aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nathune"
گزرے ہزار بادل پلکوں کے سائے سائےاترے ہزار سورج اک شہ نشین دل پر
دل سے مٹنا تری انگشت حنائی کا خیالہو گیا گوشت سے ناخن کا جدا ہو جانا
خاموشی کے ناخن سے چھل جایا کرتے ہیںکوئی پھر ان زخموں پر آوازیں ملتا ہے
دوست غمخواری میں میری سعی فرماویں گے کیازخم کے بھرتے تلک ناخن نہ بڑھ جاویں گے کیا
کیا بدن ہوگا کہ جس کے کھولتے جامے کا بندبرگ گل کی طرح ہر ناخن معطر ہو گیا
اس بت کے نہانے سے ہوا صاف یہ پانیموتی بھی صدف میں تہہ دریا نظر آیا
چٹکیاں دل میں مرے لینے لگا ناخن عشقگلبدن دیکھ کے اس گل کا بدن یاد آیا
جوکھم اے مردم دیدہ ہے سمجھ کے روناڈوب بھی جاتے ہیں دریا میں نہانے والے
سارے دل ایک سے نہیں ہوتےفرق ہے کنکر اور نگینے میں
کشمکش ناخن و دنداں کی تھمے تو پھر میںگل آئینہ سے کھینچوں رگ حیرانی کو
وہ قدرت کے نمونے کیا ہوئے جو اس میں پہلے تھےمیں کعبہ کیا کروں مجھ سے یہ گھر دیکھا نہیں جاتا
ناخن نہ پہنچا آبلۂ دل تلک حسنؔہم مر گئے یہ ہم سے نہ آخر گرہ گئی
ناخن کا رنگ سینہ خراشی سے یہ ہواسرخی شفق سے آتی ہے جیسے ہلال پر
ناخن یار سے بھی کھل نہ سکیدانۂ اشک کی گرہ اے چشم
ہم ازل سے طالب دیدار بہجت ہیں بھلاکس طرح ہووے بنا دیکھے بت گوکل کے کل
گویا گرہ بہانے کی ایک اس پہ تھی لگیناخن کے لگتے ہی جو نہ ٹھہرا ازار بند
جمے کیا پاؤں میرے خانۂ دل میں قناعت کاجگر میں چٹکیاں لیتا ہے ناخن دست حاجت کا
پرسان پریشانی انساں نہیں کوئیقسمت کی گرہ ناخن تدبیر سے کھولو
کبھی پہنچے گا دل ان انگلیوں تکنگینے کی طرح خاتم میں جڑ کے
تار نفس الجھ گیا میرے گلو میں آ کے جبناخن تیغ یار کو میں نے گرہ کشا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books