aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "niil"
دل کی اداسیوں کا کوئی سبب نہیں ہےبس یہ سبب ہے میرے دل کی اداسیوں کا
جب جب تم کو یاد کریں ہمتب تب بارش ہو جاتی ہے
زندگی سے ملے ہوئے ہو تموہ بھی مجھ سے مذاق کرتی ہے
اپنی آنکھوں کو نوچ ڈالا ہےتم کو پانے کے خواب بنتی ہیں
ہوا کا رنگ نہیں ہے مگر مزاج تو ہےہوا سے دوستی کرنا کوئی مذاق نہیں
کسی کو یاد کرنے کے نہیں مخصوص کچھ لمحےکوئی جب یاد آ جائے تو پھر وہ یاد آتا ہے
سینے سے دل نکال کے ہاتھوں پہ رکھ دیامیں نے تو بس کہا تھا کہ دھڑکن کا شور ہے
اور پھر محبت میں جی کے مر کے دیکھا ہےلوگ سوچتے ہیں جو ہم نے کر کے دیکھا ہے
مرے سینے سے لگ کر دیر تک روتی ہے تنہائیکسی نے کہہ دیا اس سے محبت ہو گئی مجھ کو
اپنی آنکھیں نہیں جلاؤں گیمیں نے بجھتے چراغ دیکھے ہیں
کتنے عالم گزر گئے مجھ پرتم کو سوچا تھا ایک لمحے کو
قید کر لو مجھے خیالوں میںاس جہاں سے رہائی مل جائے
سکوت شہر دل کی بے بسی کو بھی کوئی سمجھےخامشی بولتی ہے تو بھلا کیا کیا نہیں کہتی
خود فریبی رہے تو اچھا ہےخود شناسی تباہ کر دے گی
پھولوں کی زد میں آ کے کہیں جان سے نہ جائےمیں نے اسی خیال سے تتلی اڑائی ہے
یہ مختصر سی شکن کیا بتائے گی تم کومرے وجود میں گہری کئی خراشیں ہیں
سارے جذبے تری چاہت کے دکھائی دیتےکاش آنکھوں میں کہیں دل بھی دھڑکتا ہوتا
تم کو کھویا تھا ایک لغزش میںعمر ساری کٹی ہے گردش میں
یوں تو محبتوں میں بڑی قربتیں رہیںلیکن جو دل سے پوچھو تو خلوت کمائی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books