aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nikhar"
ذرا وصال کے بعد آئنہ تو دیکھ اے دوستترے جمال کی دوشیزگی نکھر آئی
رخسار پر ہے رنگ حیا کا فروغ آجبوسے کا نام میں نے لیا وہ نکھر گئے
زلف تھی جو بکھر گئی رخ تھا کہ جو نکھر گیاہائے وہ شام اب کہاں ہائے وہ اب سحر کہاں
نکھر گئے ہیں پسینے میں بھیگ کر عارضگلوں نے اور بھی شبنم سے تازگی پائی
جب کبھی کسی گل پر اک ذرا نکھار آیاکم نگاہ یہ سمجھے موسم بہار آیا
قریب مرگ ہوں للہ آئینہ رکھ دوگلے سے میرے لپٹ جاؤ پھر نکھر لینا
میں جل گئی ہوں دھوپ کی کرنوں سے جا بجااور وہ سمجھ رہے ہیں کہ رنگت نکھر گئی
تنور وقت کی حدت سے ڈر گئے ہم بھیمگر تپش میں تپے تو نکھر گئے ہم بھی
تمہاری یاد کا چہرہ ہمارے درد کا رنگنکھر گئے ہیں سبھی اشک بار ہونے سے
شبنم تمہارے صحن میں روئی تمام راتلیکن ہر ایک پھول کا چہرہ نکھر گیا
موسم بہار کا ہے چمن پر بہار ہےبلبل فدائے گل ہے گلوں پر نکھار ہے
غم کہاں دیکھنے کی شے ہے مگردیدنی ہے وہ سوگوار نکھار
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہینہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کانہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
وہ زہر دیتا تو سب کی نگہ میں آ جاتاسو یہ کیا کہ مجھے وقت پہ دوائیں نہ دیں
اپنی تباہیوں کا مجھے کوئی غم نہیںتم نے کسی کے ساتھ محبت نبھا تو دی
اب اس گھر کی آبادی مہمانوں پر ہےکوئی آ جائے تو وقت گزر جاتا ہے
چلنے کا حوصلہ نہیں رکنا محال کر دیاعشق کے اس سفر نے تو مجھ کو نڈھال کر دیا
سو سو امیدیں بندھتی ہے اک اک نگاہ پرمجھ کو نہ ایسے پیار سے دیکھا کرے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books