aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nimaT"
برسات کے آتے ہی توبہ نہ رہی باقیبادل جو نظر آئے بدلی میری نیت بھی
تیار تھے نماز پہ ہم سن کے ذکر حورجلوہ بتوں کا دیکھ کے نیت بدل گئی
سب کی طرح تو نے بھی مرے عیب نکالےتو نے بھی خدایا مری نیت نہیں دیکھی
سنا ہے سچی ہو نیت تو راہ کھلتی ہےچلو سفر نہ کریں کم سے کم ارادہ کریں
نیت شوق بھر نہ جائے کہیںتو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
انسان کی نیت کا بھروسہ نہیں کوئیملتے ہو تو اس بات کو امکان میں رکھنا
پینے سے کر چکا تھا میں توبہ مگر جلیلؔبادل کا رنگ دیکھ کے نیت بدل گئی
رند خراب نوش کی بے ادبی تو دیکھیےنیت مے کشی نہ کی ہاتھ میں جام لے لیا
ابھی تو چاک پہ جاری ہے رقص مٹی کاابھی کمہار کی نیت بدل بھی سکتی ہے
ہجو نے تو ترا اے شیخ بھرم کھول دیاتو تو مسجد میں ہے نیت تری مے خانے میں
توبہ کا تکلف کون کرے حالات کی نیت ٹھیک نہیںرحمت کا ارادہ بگڑا ہے برسات کی نیت ٹھیک نہیں
زاہد سبھی ہیں نعمت حق جو ہے اکل و شربلیکن عجب مزہ ہے شراب و کباب کا
برا سہی میں پہ نیت بری نہیں میریمرے گناہ بھی کار ثواب میں لکھنا
مثل سچ ہے بشر کی قدر نعمت بعد ہوتی ہےسنا ہے آج تک ہم کو بہت وہ یاد کرتے ہیں
ایک نعمت ترے مہجور کے ہاتھ آئی ہےعید کا چاند چراغ شب تنہائی ہے
رمضاں میں تو نہ جا رو بہ رو ان کے مائلؔقبل افطار بدل جائے گی نیت تیری
آئی وہ رفتہ رفتہ تقدس کی راہ تکپھر یوں ہوا کہ نیت ناصح بگڑ گئی
صاف و شفاف تھی پانی کی طرح نیت دلدیکھنے والوں نے دیکھا اسے گدلا کر کے
اے بت یہ ہے نماز کہ ہے گھات قتل کینیت ادا کی ہے کہ اشارے قضا کے ہیں
یوں تو برسوں نہ پلاؤں نہ پیوں اے زاہدتوبہ کرتے ہی بدل جاتی ہے نیت میری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books