aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "numaa"
ہم کو بھی خوش نما نظر آئی ہے زندگیجیسے سراب دور سے دریا دکھائی دے
ملبوس خوش نما ہیں مگر جسم کھوکھلےچھلکے سجے ہوں جیسے پھلوں کی دکان پر
منزل پہ نظر آئی بہت دورئ منزلبے ساختہ آنے لگے سب راہنما یاد
وہم یہ تجھ کو عجب ہے اے جمال کم نماجیسے سب کچھ ہو مگر تو دید کے قابل نہ ہو
ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجودقبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
عشق اب بھی ہے وہی محرم بیگانہ نماحسن یوں لاکھ چھپے لاکھ نمایاں ہو جائے
ہم آہنگی بھی تیری دوریٔ قربت نما نکلیکہ تجھ سے مل کے بھی تجھ سے ملاقاتیں نہیں ہوتیں
پھبا ہے رخ پہ ترے خوش نما صنم لیکنہمیشہ گل پہ یہ شبنم رہے رہے نہ رہے
خوش نما لفظوں کی رشوت دے کے راضی کیجیےروح کی توہین پر آمادہ رہتا ہے بدن
مہ جبیں عید میں انگشت نما کیوں نہ رہیںعید کا چاند ہی انگشت نما ہوتا ہے
صبح کے شہر میں اک شور ہے شادابی کاگل دیوار، ذرا بوسہ نما ہو جانا
پیوند کی طرح نظر آتا ہے بد نماپختہ مکان کچے گھروں کے ہجوم میں
کرتا ہوں طواف اپنا تو ملتی ہے نئی راہقبلہ بھی ہے یہ ذات مرا قبلہ نما بھی
ہو گیا موقوف یہ سوداؔ کا بالکل احتراقلالہ بے داغ سیہ پانے لگا نشو و نما
وہی ستارہ نما اک چراغ ہے آزرؔمرا خیال تھا نکلے گا طاق سے کچھ اور
ہائے بے چہرگی یہ انساں کیہائے یہ آدمی نما کیا ہے
کہیں بھی راہنما اب نظر نہیں آتامیں کیا بتاؤں کہ ہوں کون سی جہات میں گم
خون مرا کر کے لگانا نہ حنا میرے بعددست رنگیں نہ ہوں انگشت نما میرے بعد
پھر کے نگاہ چار سو ٹھہری اسی کے روبرواس نے تو میری چشم کو قبلہ نما بنا دیا
گلوں سے نہیں شاخ کے دل سے پوچھوکہ یہ بد نما خار کتنا حسیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books