aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "numaa.iyaa.n"
اللہ رے ان کے حسن کی معجز نمائیاںجس بام پر وہ آئیں وہی کوہ طور ہو
اللہ رے صنم یہ تری خود نمائیاںاس حسن چند روزہ پہ اتنا غرور ہو
آئینہ رو بہ رو رکھ اور اپنی چھب دکھاناکیا خود پسندیاں ہیں کیا خود نمائیاں ہیں
ہم کیا کہیں احباب کیا کار نمایاں کر گئےبی اے ہوئے نوکر ہوئے پنشن ملی پھر مر گئے
کس قدر بد نامیاں ہیں میرے ساتھکیا بتاؤں کس قدر تنہا ہوں میں
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیںخاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
ہر قدم دورئ منزل ہے نمایاں مجھ سےمیری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے
ہزار شوق نمایاں تھے جس نظر سے کبھیوہی نگاہ بڑی اجنبی سی لگتی ہے
سننے میں آ رہے ہیں مسرت کے واقعاتجمہوریت کا حسن نمایاں ہے آج کل
میں ان سب میں اک امتیازی نشاں ہوں فلک پر نمایاں ہیں جتنے ستارےقمرؔ بزم انجم کی مجھ کو میسر صدارت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے
عشق اب بھی ہے وہی محرم بیگانہ نماحسن یوں لاکھ چھپے لاکھ نمایاں ہو جائے
چہرے ہیں کہ سو رنگ میں ہوتے ہیں نمایاںآئینے مگر کوئی سیاست نہیں کرتے
ہو نہ پائے جب مکمل عشق کا قصہ تو پھرشہرتیں رہنے دو اب گمنامیاں ہی ٹھیک ہیں
ازل سے برسے ہے پاکیزگی فلک سے یہاںنمایاں ہووے ہے پھر شکل بہن میں وہ یہاں
مطمئن اپنے یقیں پر اگر انساں ہو جائےسو حجابوں میں جو پنہاں ہے نمایاں ہو جائے
اصغرؔ سے ملے لیکن اصغرؔ کو نہیں دیکھااشعار میں سنتے ہیں کچھ کچھ وہ نمایاں ہے
ہر ایک کے چہرے پہ ہے تشویش نمایاںبیٹھے ہیں مسیحا ترے بیمار سے لگ کر
سجدۂ عشق پہ تنقید نہ کر اے واعظدیکھ ماتھے پہ ابھی چاند نمایاں ہوگا
بے محابا ہو اگر حسن تو وہ بات کہاںچھپ کے جس شان سے ہوتا ہے نمایاں کوئی
ننگ ہے راز محبت کا نمایاں ہونامر بھی جاؤں میں اگر تم نہ پریشاں ہونا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books