aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "o.Daataa"
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیاہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا
تجھ کو خبر نہیں کہ ترا کرب دیکھ کراکثر ترا مذاق اڑاتا رہا ہوں میں
جو دور رہ کے اڑاتا رہا مذاق مراقریب آیا تو رویا گلے لگا کے مجھے
اب کھلا خواب میں کچھ خواب ملاتا تھا میںخاک اڑاتا تھا میں سیاروں کی سیاروں پر
وہ لوگ جن کی زمانہ ہنسی اڑاتا ہےاک عمر بعد انہیں معتبر بھی کرتا ہے
کیا شخص تھا اڑاتا رہا عمر بھر مجھےلیکن ہوا سے ہاتھ ملانے نہیں دیا
ہمارے منہ پہ اڑاتا ہوا وہ دھول گیاہمیں نے چلنا سکھایا ہمیں کو بھول گیا
مجنوں سے جو نفرت ہے دیوانی ہے تو لیلیٰوہ خاک اڑاتا ہے لیکن نہیں دل میلا
کوئی بھی دل میں ذرا جم کے خاک اڑاتا توہزار گوہر نایاب دیکھ سکتا تھا
اہل دنیا باؤلے ہیں باؤلوں کی تو نہ سننیند اڑاتا ہو جو افسانہ اس افسانہ سے بھاگ
بام فلک پہ گر وہ اڑاتا نہیں پتنگخورشید و ماہ ڈور کے پھر کس کی گولے ہیں
کوئی تو دیکھے مری بے بسی محبت میںمیں آپ اپنی جہاں میں ہنسی اڑاتا پھروں
نظروں کا بے چین بگولہ گرد اڑاتا پھرتا ہےجس محفل میں تم نہیں ہوتے اس محفل کے صحرا میں
ہوا کے گھوڑے پہ جب وہ سوار ہوتے ہیںتو پا کے وقت میں کیا کیا مزے اڑاتا ہوں
آپ پہلو میں جو بیٹھیں تو سنبھل کر بیٹھیںدل بیتاب کو عادت ہے مچل جانے کی
وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کرعادت اس کی بھی آدمی سی ہے
مجھ کو عادت ہے روٹھ جانے کیآپ مجھ کو منا لیا کیجے
عادتاً تم نے کر دیے وعدےعادتاً ہم نے اعتبار کیا
پہلے اس میں اک ادا تھی ناز تھا انداز تھاروٹھنا اب تو تری عادت میں شامل ہو گیا
مجھے تنہائی کی عادت ہے میری بات چھوڑیںیہ لیجے آپ کا گھر آ گیا ہے ہات چھوڑیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books