aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ohda-e-munsif"
شاید کسی نے یاد کیا ہے ہمیں اداؔکیوں ورنہ اشک مائل طوفاں ہے آج پھر
نہ ہوتا خانماں تو خانماں برباد کیوں ہوتیاداؔ یہ رنگ لائی آرزوئے آشیاں میری
عشق ہے عہد جوانی کے لیےعہد پیری کے تقاضے اور ہیں
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
کیا بلا تھی ادائے پرسش یارمجھ سے اظہار مدعا نہ ہوا
مری قسمت لکھی جاتی تھی جس دن میں اگر ہوتااڑا ہی لیتا دست کاتب تقدیر سے کاغذ
کسی کے سنگ در سے ایک مدت سر نہیں اٹھامحبت میں ادا کی ہیں نمازیں بے وضو برسوں
ہوا میں جب اڑا پردہ تو اک بجلی سی کوندی تھیخدا جانے تمہارا پرتو رخسار تھا کیا تھا
دلوایئے بوسہ دھیان بھی ہےاس قرضۂ واجب الادا کا
دیکھیے عہد وفا اچھا نہیںمرنا جینا ساتھ کا ہو جائے گا
نوجوانوں کو دیکھ کر حاتمؔیاد عہد شباب آوے ہے
دولت عہد جوانی ہو گئےچند لمحے جو کہانی ہو گئے
کون لیتا تھا نام مجنوں کاجب کہ عہد جنوں ہمارا تھا
اس کے عہد شباب میں جیناجینے والو تمہیں ہوا کیا ہے
تلاشے جا رہے ہیں عہد رفتہزمینوں کی کھدائی ہو رہی ہے
یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارکمگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
عہد شباب رفتہ کیا عہد پر فضا تھاجینے کا بھی مزا تھا مرنے کا بھی مزا تھا
محبت وہیں تک ہے سچی محبتجہاں تک کوئی عہد و پیماں نہیں ہے
کسی کا عہد جوانی میں پارسا ہوناقسم خدا کی یہ توہین ہے جوانی کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books