aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paamaal"
جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتا
پامال کر کے پوچھتے ہیں کس ادا سے وہاس دل میں آگ تھی مرے تلوے جھلس گئے
جب میں نے کہا دل مرا پامال کیا کیوںکس ناز سے بولے کہ محبت کی سزا تھی
اسی کو دشت خزاں نے کیا بہت پامالجو پھول سب سے حسیں موسم بہار میں تھا
کتنی پامال امنگوں کا ہے مدفن مت پوچھوہ تبسم جو حقیقت میں فغاں ہوتا ہے
اپنی خودداری تو پامال نہیں کر سکتےاس کا نمبر ہے مگر کال نہیں کر سکتے
پامال ہو کے بھی نہ اٹھا کوئے یار سےمیں اس گلی میں سایۂ دیوار ہو گیا
ذرہ کی طرح خاک میں پامال ہو گئےوہ جن کا آسماں پہ سر پر غرور تھا
بلا سے ہو پامال سارا زمانہنہ آئے تمہیں پاؤں رکھنا سنبھل کر
ہجر کے چھوٹے گاؤں سے ہم نے شہر وصل کو ہجرت کیشہر وصل نے نیند اڑا کر خوابوں کو پامال کیا
خاک بدن تری سب پامال ہوگی اک دنریگ رواں بنے گا آخر کو یہ جزیرہ
ہم سرگزشت کیا کہیں اپنی کہ مثل خارپامال ہو گئے ترے دامن سے چھوٹ کر
مجھ کو پامال کر گیا ہے وہییہ جو دامن اٹھائے جاتا ہے
عارض پہ رہی زلف سیہ فام ہمیشہپامال رہا کفر کا اسلام ہمیشہ
اردو کا اقبال بھی دیکھااور اس کو پامال بھی دیکھا
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہےآگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہےجو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے
پال لے اک روگ ناداں زندگی کے واسطےصرف صحت کے سہارے عمر تو کٹتی نہیں
غم سے بکھرا نہ پائمال ہوامیں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
کوئی دیوانہ کہتا ہے کوئی پاگل سمجھتا ہےمگر دھرتی کی بے چینی کو بس بادل سمجھتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books