aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pachpan"
پچپن برس کی عمر تو ہونے کو آ گئیلیکن وہ چہرہ آنکھوں سے اوجھل نہ ہو سکا
دولہا اور دلہن کی عمریں پوچھیں تو معلوم ہواپچپن سال کی لڑکی ہے اور ساٹھ برس کا لڑکا ہے
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہےتو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا
تم سلامت رہو ہزار برسہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
مسکراتے ہوئے ملتا ہوں کسی سے جو ظفرؔصاف پہچان لیا جاتا ہوں رویا ہوا میں
تم یہ کہتے ہو کہ میں غیر ہوں پھر بھی شایدنکل آئے کوئی پہچان ذرا دیکھ تو لو
زخم جھیلے داغ بھی کھائے بہتدل لگا کر ہم تو پچھتائے بہت
شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپمحفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں
گرمی لگی تو خود سے الگ ہو کے سو گئےسردی لگی تو خود کو دوبارہ پہن لیا
میں مر جاؤں تو میری ایک الگ پہچان لکھ دینالہو سے میری پیشانی پہ ہندستان لکھ دینا
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کیجدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
اس سے پہلے کہ لوگ پہچانیںخود کو پہچان لو تو بہتر ہے
یہ شہر ہے انجان کہاں رات گزاروںہے جان نہ پہچان کہاں رات گزاروں
آپ پچھتائیں نہیں جور سے توبہ نہ کریںآپ کے سر کی قسم داغؔ کا حال اچھا ہے
ہوا ہے جو سدا اس کو نصیبوں کا لکھا سمجھاعدیمؔ اپنے کیے پر مجھ کو پچھتانا نہیں آتا
تیری پہچان کے لاکھوں اندازسر جھکانا ہی عبادت تو نہیں
یہ اداسی یہ پھیلتے سائےہم تجھے یاد کر کے پچھتائے
سب ہوں گے اس سے اپنے تعارف کی فکر میںمجھ کو مرے سکوت سے پہچان جائے گا
سفر میں ہوتی ہے پہچان کون کیسا ہےیہ آرزو تھی مرے ساتھ تو سفر کرتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books